"امیرِ اہلِ سنت سے خوشبو کے بارے میں سوال جواب خوشبو کے استعمال، فضائل اور اس سے متعلق مختلف شرعی سوالات اور ان کے مستند علمی جوابات جاننے کے لئے مطالعہ کریں رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت سے خوشبو کے بارے میں سوال جواب"" ۔ یہ رسالہ 14 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں خوشبو اور عطر کے استعمال سے متعلق سنتِ نبوی ﷺ اور شرعی احکامات کو سوال جواب کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس رسالے میں امیرِ اہلِ سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے پیارے آقا ﷺ کی پسندیدہ خوشبوؤں کا تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ عطر لگانے کے آداب بھی بیان کیے ہیں۔ رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت سے خوشبو کے بارے میں سوال جواب"" میں ان غلط فہمیوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو وقت یا طریقے کے لحاظ سے خوشبو کے استعمال کے بارے میں معاشرے میں پائی جاتی ہیں۔ رسالے میں شامل چند سوالات یہ ہیں: مغرب کے بعد عطر لگانا کیسا؟ آپ کو عطار کیوں کہا جاتا ہے؟ عطر لگایئے مگر تکلیف نہ دیجیئے۔ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ یہ رسالہ مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 815 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 14 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 20 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2023 |