"باپ کی عظمت و شان زیرِ نظر اصلاحی رسالہ ہمارے معاشرے کے ایک ایسے مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے جسے عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ یہ مسئلہ ہے اولاد کی باپ سے محبت۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ کے مرتب کردہ رسالے ""باپ کی عظمت و شان"" میں والد کے مقام و مرتبے کو بیان کیا گیا ہے۔ اس رسالے میں متعدد آیات، روایات اور حکایات پیش کی گئی ہیں، جو والدین، بالخصوص باپ سے محبت کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ رسالے میں شامل موضوعات میں سے چند یہ ہیں: والد کی خدمت نے بیٹے کو مالامال کر دیا، والد سایہ دار درخت ہے، ماں باپ کی خدمت کرنے والے خوش نصیب ہوتے ہیں، وغیرہ۔ رسالہ ""باپ کی عظمت و شان"" 24 صفحات پر مشتمل ہے اور 2 رنگ کی پرنٹنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 1444 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 24 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2021 |