"احیاء العلوم جلد 1: امام غزالی رحمۃاللہ علیہ کی شہرہ آفاق تصنیف کا اردو ترجمہ زیرِنظر کتاب امام محمد بن محمد غزالی الشافعی علیہ الرحمۃ کی مشہور و معروف تصنیف ’’ اِحْیَاءُ عُلُوْمِ الدِّیْن‘‘ کی پہلی جلد کا اُردو ترجمہ ہے، جسے مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبۂ تراجم نے ترتیب دیا ہے۔ ’’ یہ کتاب '' احیاء العلوم جلد1'' اسلامی روحانیت کا ایک عظیم شاہکار مانی جاتی ہے۔ اس کتاب میں روز مرہ زندگی کے کم وبیش تمام ہی معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے اور ظاہری علوم کے ساتھ ساتھ باطنی علوم کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ البتہ ''احیاءالعلوم جلد 1'' میں عبادت، طہارت اور بنیادی اسلامی عقائد و نظریات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس میں ایمان و عقائد کے بنیادی ارکان سے متعلق 10 ابواب (Chapters) شامل کیے گئے ہیں اور ہر باب کو مزید حصوں میں بانٹا گیا ہے، جس کی وجہ سے مطالعہ کرنا اور سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ ابواب علم، عقائد، طہارت، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، تلاوتِ قرآن پاک، ذکر الٰہی، دعائیں اور وظائف کی ترتیب اور اوقات سے متعلق ہیں۔1124 صفحات پر مشتمل، مضبوط جلد اور سادہ طباعت کے ساتھ یہ کتاب طلبہ، علماء کرام، اور عام پڑھنے والوں کے لیے قیمتی سرمایہ ہے۔ مکتبۃ المدینہ کے کسی بھی آؤٹ لٹ یا ویب سائٹ سے انتہائی مناسب قیمت میں حاصل کریں۔"
| Available Stock: | 1151 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 1124 |
| Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Ilm-e-Tasawwuf |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 1600 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 12th |
| Edition Year: | 2023 |