یہ امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا تصنیف کردہ ایک اہم رسالہ ہے۔ جسے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے "مکتبۃ المدینہ" نے شائع کیا ہے۔ یہ رسالہ ایسے 28 کفریہ کلمات اور جملوں کے بارے میں رہنمائی کرتا ہے جو عمومی طور پر لوگوں سے بطور اعتراض کے، یا تنگدستی اور فوتگی وغیرہ کے موقع پر ادا ہوجاتے ہیں یا جن کی ادائیگی کا امکان رہتا ہے۔ اس رسالے میں بتایا گیا ہے کہ کفریہ کلمات کس طرح ایمان کی بنیادوں کو متاثر کر سکتے ہیں اور ان سے بچنے کی ضرورت کیوں ہے۔رسالے کا مقصد مسلمانوں کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ ایسے جملے جو شریعت کے خلاف ہوں ان سے اجتناب کتنا ضروری ہے۔ اس رسالے میں کفریہ کلمات کی تفصیل اور ان کے کفریہ ہونے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں، تاکہ پڑھنے والے اپنی گفتگو میں اس قسم کے جملوں سے اجتناب کریں۔ "28 کلماتِ کفر" نامی اس 17 صفحات کے رسالے میں تجدید ایمان اور تجدید نکاح کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے۔اس رسالے کا مطالعہ ایمان کی حفاظت اور کفریہ کلمات کی ادائیگی سے محفوظ رہنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 17 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Islah-e-Aamal |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 26 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 12th |
Edition Year: | 2021 |