واقعہ کربلا کےمتعلق محررین وعلمائے کرام نے متعدد کتابیں لکھیں ،جن میں سے بعض نے بہت پذیرائی حاصل کی اور انہی میں سے ایک کتاب ’’ آئینۂ قیامت ‘‘ہے ۔ یہ شہنشاہ سخن، استاذِ زمن، برادرِ اعلی حضرت مولانا حسن رضا خان علیہ رحمۃ المنان کی تصنیف ہے اور اسکے بارے میں مفتی اعظم ہند ابو البرکات محمد مصطفی رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن ’’ الفتاوی المصطفویۃ ‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں : ’’ آ ئینۂ قیامت‘‘ تصنیف حضرت عمی جناب استاد زمن مولانا حسن رضا خاں صاحب حسنؔ رحمہ اللہ تعالٰی ،یہ کتاب اعلیٰ حضرت قدس سرہ کی دیکھی اور مجالس میں کتنی ہی بار سنی ہوئی ہے۔ (الفتاویٰ المصطفویۃ،ص۴۶۳) خود اعلیٰ حضرت مولانا امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ سے جب ذکرِ شہادت سے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے جواباً ارشاد فرمایا: ’’مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب کی کتاب جو عربی میں ہے وہ یا حسن میاں مرحوم میرے بھائی کی کتاب ’’ آئینۂ قیامت ‘‘میں صحیح روایات ہیں انہیں پڑھناو سننا چاہیے، باقی غلط روایات کے پڑھنے سے نہ پڑھنا اور نہ سننا بہت بہتر ہے۔‘‘ (ملفوظات اعلی حضرت،حصہ دوم،ص۲۹۳) مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ اس کتاب کی چند خصوصیات یہ ہیں: (١) متعدد نسخوں سے تقابل (٢) جدید کمپیوٹر کمپوزنگ (٣) نئے عنوانات کا اضافہ (٤) احادیث و روایات کی تخریج (٥) مفید و ضروری حواشی (٦) کتابت کے اختلافی مقامات کی تصحیح (٧) اور اخیرمیں فیضانِ سنت (جلداوّل) سے فضائلِ عاشورہ شامل کئے گئے ہیں۔ یوں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ ”آئینۂ قیامت“ بہت سی خوبیوں سے آراستہ ہے ۔ لہذا خود بھی خریدکر مطالعہ کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کے پڑھنے کی ترغیب دلائیے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 98 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Waqia-e-karbala |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 105 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 13th |
Edition Year: | 2023 |