شعبان اسلامی ہجری کا آٹھواں مہینہ ہے اور رمضان سے قبل آتا ہے، اس وجہ سے اسے رمضان کی تیاری کا مہینہ بھی کہا جاسکتا۔ شعبان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ نبی کریم ﷺ اس مہینے کے اکثر روزے رکھا کرتے تھے۔ یہ رسالہ" آقا کا مہینہ " اسی حوالے سے ہماری رہنمائی کرتاہے۔اس رسالے میں شعبان کے مہینے کی اہمیت اور اس مہینے میں کی جانے والی عبادات اور معمولات کو بیان کیا گیا ہے۔ شعبان کے مہینے کے مخصوص اعمال، جیسے کہ نفل نمازیں، روزے، اور ذکر و اذکار کی تفصیل بھی فراہم کی گئی ہے اور ان عبادات کے ذریعے اس مہینے کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شب برأت کی اہمیت، فضائل اور معمولات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کتاب میں کچھ دلچسپ معلومات بھی ہیں جیسا کہ شعبان کے پانچ حروف کی بہاریں، محروم لوگ کون؟، آتش بازی کا موجد کون؟ وغیرہ۔ شعبان المعظم کی رحمتوں اور برکتوں کو حاصل کرنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بے حد مفید ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 32 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Shaban-ul-Muazam K Fazail |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 35 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 7th |
Edition Year: | 2023 |