موجودہ دور میں ہمارے معاشرے میں جس قدر اخلاقی و سماجی خرابی پائی جا رہی ہے، تاریخ کے اوراق دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسی خرابی پہلے کبھی نہ تھا۔ یہ اخلاقی خرابی دین کی صحیح معلومات نہ ہونے یا معلومات ہونے کے باوجود اس پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ عام عوام تو کیا بظاہر اہلِ علم نظر آنے والے بھی اخلاقی پستیوں کا شکار نظر آتے ہیں لہذا آج کے دور کے تعلیمی نصاب کا تقاضہ بن چکا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سماجی آداب کو بطور مضمون پڑھایا جائے۔ اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پیش کی جا رہی ہے کتاب"آدابِ زندگی"۔ یہ کتاب قرآن و سنت کی روشنی میں شخصیت میں نکھار پیدا کرنے والے آداب اور سلیقہ مندی پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا حصہ "روز مرہ کے کام اور سلیقہ مندی" کے عنوان سے ہے جس میں مختلف قسم کے آداب بیان کیے گئے ہیں جیسا کہ صفائی کے آداب، کھانے پینےکے آداب، ڈرائیونگ کے آداب، اچھے شہری کے آداب، سوشل میڈیا استعمال کرنے کے آداب وغیرہ۔اور دوسرا حصہ مختلف اقسام کی "اچھی بری عادات" پر مشتمل ہے جس میں وقت کی پابندی، خود کام کرنا، پڑوسیوں کے حقوق، نیک صحبت اور بخل وغیر جیسی عادات بیان کی گئی ہیں۔ یہ کتاب یوں تو کنز المدارس بورڈ کے نصاب کا حصہ ہے لیکن ہر ایک شہری کے لیے مفید ہے۔ لہذا مختلف طرح کے دینی و دنیوی آداب سیکھنے کےلیے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے
Language: | Urdu |
Book Pages: | 240 |
Dimensions (cm): | 23.5 x 18 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 04 Color |
Subject: | Aadab |
Shoba: | Jamia Tul Madinah |
Item Weight (Grams): | 352 |
Binding Type: | Gum |
Edition: | 1st |
Edition Year: | 2024 |