قرآن پاک میں صرف 500 آیات احکام سے متعلق ہیں۔ دیگر آیات میں نصیحتیں اور تذکیر وغیرہ کا بیان ہے۔ جنہیں اللہ تبارک و تعالی نے قصوں کی صورت میں بیان فرمایا ہے۔ پچھلی اقوام اور انبیائے کرام کے کثیر واقعات قرآن پاک کی زینت ہیں اور حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے کو تو احسن القصص یعنی بہترین قصہ قرار دیا گیا ہے۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ واقعات اور قصوں کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔ قرآنی واقعات قرآن پاک کا ایک مکمل موضوع ہے اور یہ کتاب "عجائب القرآن مع غرائب القرآن" اس موضوع پر ایک بہترین کتاب ہے۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصے میں مصنف نے عجائب القرآن کے نام سے قرآن مجید کے پینسٹھ (65)واقعات کو بہت دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے۔جبکہ دوسرے حصہ کا نام غرائب القرآن ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے قرآنی واقعات کو اس انداز سے بیان کیا ہے جس سے قرآن مجید کا حکمت بھرا مطالعہ میسر آ تا ہے۔ مصنف علیہ الرحمۃ نے اس میں حضرت موسی علی نبینا وعلیہ السلام کے واقعات ، اصحاب کہف، آدم علیہ السلام کی تخلیق اور مختلف اقوام کے واقعات تحریر کیے ہیں جن کی تفصیل احادیث اور کتب تفسیر و تاریخ میں ملتی ہے ۔اس کتاب کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ مصنف نے واقعات بیان کرنے کے بعد ان سے حاصل ہونے والے درس کو بھی آخر میں بہت اچھے انداز سے بیان کیا ہے اور بہت اہم نکات بھی لطائف کی صورت میں ذکر کیے ہیں۔ درس قرآن دینے والوں کے لیے یہ کتاب بے حد مفید ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد قاری کی قرآن پاک میں دلچسپی بھی پیدا ہوگی اور اہم واقعات کو وہ قرآن کی تلاوت کے وقت سمجھنے کے کسی حد تک قابل بھی ہوجائے گا۔ ماں باپ اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اس کتاب سے اپنے بچوں کو قرآنی واقعات ضرور سنائیں۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 430 |
Dimensions (cm): | 22 x 14 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Qurani Waqiyat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 433 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 19th |
Edition Year: | 2024 |