اس کتاب میں آپ مختلف موضوعات پر نبی کریم ﷺ کی احادیث کا مطالعہ کر سکیں گے کتاب’’ انوا رالحدیث ‘‘ نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ کا بہترین مجموعہ ہے ۔اس کتاب کے مصنف کا نام مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ تعالی علیہ ہے ۔یہ کتاب 554 احادیث اور474مسائل کا مستند ذخیرہ ہے۔ اس کتاب میں9 ابواب ہیں ۔کتاب الایمان ،کتاب الصلوۃ ، کتاب الجنائز، کتاب الزکوۃ، کتاب الصوم، کتاب الحج ، کتاب النکاح ،کتا ب الطلاق اور فضائل سید المرسلینﷺ۔ اس کتاب میں پہلے حدیث شریف کی اصل عربی عبارت کو عوام کی آسانی کےلیے اعراب کے ساتھ لکھا گیا ہے اور اس کے سامنے ترجمہ کوسلیس اُردو زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ کتاب میں موجود ہر حدیث کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ احادیث کے معانی کی وضاحت کے لئے جگہ جگہ محدثین اور شارحین حدیث کے اقوال ، ترجمے کے ساتھ لکھے گئے ہیں اور ہر مضمون کی مناسبت سے "انتباہ" کی سرخی (heading)کے تحت بہت سے اہم مسائل مستند کتابوں کے حوالوں کے ساتھ تحریر کئے گئے ہیں۔ مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے متعلق نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ کو جاننے اور ان سے معلوم ہونے والے مسائل کو سمجھنے کے لیے یہ ایک بہترین کتاب ہے۔ اس کتاب کو خود بھی پڑھیں ،دینی معلومات میں اضافہ کریں اور دوسروں کو بھی تحفہ میں دے کر ثواب دارین حاصل کریں۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 466 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Hadees |
Shoba: | Jamia Tul Madinah |
Item Weight (Grams): | 670 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 8th |
Edition Year: | 2024 |