موجودہ دور میں حقوق نسواں یعنی عورتوں کے حقوق پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے اور س حوالے سے یہ اعتراض بھی کیا جاتا ہے کہ اسلام عورتوں کو حقوق نہیں دیتا۔ کتاب’’ عورت اور قران‘‘ اس حوالےسے ایک بہترین کتاب ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اسلام نے عورتوں کو کن حقوق اور کس مقام و مرتبے سے نوازا ہے۔ اس کتاب میں قرآن کریم میں عورتوں کا ذکر اور عورتوں پر قرآن کے احسانات، عورتوں سے متعلق مردوں کو خصوصی ہدایات اور قرآن میں بیان کردہ عورتوں سے متعلق فقہی احکام کا خوبصورت بیان موجود ہے۔ یہ کتاب ایک مقدمے اور 13 ابواب پر مشتمل ہے ۔ مقدمے میں عورتوں کی اہمیت و عظمت، اسلام سے پہلے سماج و معاشرے میں عورت کا حال ،آغوش ِاسلام میں عورت کی عزت و قدر، حقوق نسواں کا خوبصورت اسلامی تصور، عورتوں کے لیے مردوں سے زیادہ رعایتی، جدید تصور مساوات ،بے پردہ اور بے حیا عورتوں کا انجام جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔ اس کتاب میں وہ تمام آیات جمع کر دی گئی ہیں جن میں واضح طور پر عورتوں کی سیرت اور ان سے متعلق احکام وغیرہ کا بیان ہے اور وہ آیات بھی جمع کی گئی ہیں جن میں صراحت کے ساتھ عورتوں کا ذکر نہیں ہے لیکن اس کا شان نزول عورتوں سے متعلق ہے یا اس حکم میں عور تیں بھی داخل ہیں۔ موقع محل کی مناسبت سے آیات کی تفسیر میں مختصر ، متوسط اور طویل تینوں انداز اختیار کیے گئے ہیں۔ اس کتاب میں صرف مواد جمع کرنے پر زور نہیں دیا گیا بلکہ نزول قرآن کے مقصد یعنی ہدایت، نصیحت، موعظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جگہ جگہ تربیتی اور اصلاحی باتیں بھی تحریر کی گئی ہیں۔ یہ کتاب چونکہ عورتوں سے متعلق ہے اس لیے الفاظ کے چناؤ میں بطور خاص احتیاط اور شرم و حیا کے تقاضوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ عورتوں کے متعلق آیات قرآنیہ پر مختلف زبانوں میں متعدد کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ کتاب ان سب سے ممتاز اور جامع ہے اور اس میں کثیر مباحث و احکام و امور آپ کو ایسے ملیں گے جو کسی اور کتاب میں نہیں ۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 470 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Maqam-E-Orat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 800 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 1st |
Edition Year: | 2023 |