"دلچسپ معلومات (حصہ اول)"ایک منفرد اور معلوماتی کتاب ہے۔ جس کا مقصد اسلامی معلومات کو عام فہم اور دلچسپ انداز میں مسلمانوں تک پہنچانا ہے۔ یہ کتاب مدنی چینل کے مقبول ترین سلسلے”ذہنی آزمائش“ میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات کا مجموعہ ہے۔ یہ سوال و جواب قرآن و حدیث اور مستند دینی کُتُب سے اخذ شدہ معلومات پرمشتمل ہیں۔دعوتِ اسلامی کی ”مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ“ نے ان سوالات وجوابات کو مزید تحقیق، تقدیم و تاخیر اور تصحیح وتخریج کے مراحل سے گزار کرتحریری شکل میں بنام ”دلچسپ معلومات“ پیش کیا ہے تاکہ معلومات کا یہ خزانہ کتابی شکل میں بھی محفوظ ہوجائے۔ اس کتاب کی ترتیب انتہائی خوبصورت اور منظم ہے۔اس میں 8 عنوانات کے تحت 92 مختلف موضوعات شامل ہیں۔ ہر موضوع پر بارہ سوالات اور ان کے جوابات دیے گئے ہیں، جنہیں پڑھ کر قارئین اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ یہ سوالات(1)ایمان وعقائد (2)مسائل واحکام (3)سنتیں اورآداب (4)قرآن کریم (5)اچھی خصلتیں (6)بری خصلتیں (7) سیرت وحالات وغیرہ سے متعلق ہیں۔ کتاب کا مقصد علمِ دین کو آسانی سے سمجھنے اور یاد رکھنے کے قابل بنانا ہے، تاکہ ہر عمر کے افراداس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ کتاب میں علمِ دین کا بہت بڑا خزانہ دلچسپ سوالات جوابات کی شکل میں موجود ہے، کتاب مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے یکساں مفید ہے، سوالات کا انداز آسان ہونے کی وجہ سے بچے بھی انتہائی ذوق کے ساتھ اس کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔ کتاب میں فرض علوم کے موضوعات بھی شامل ہیں جو ہر مسلمان کے لئے نہایت اہم ہیں، ساتھ ہی ساتھ کثیر سنتیں، آداب اور سیرت کے خوبصورت پہلو بھی اس کتاب میں موجود ہیں۔ جس سے کتاب کی اہمیت میں بے حد اضافہ ہوجاتا ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 305 |
Dimensions (cm): | 22 x 14 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Islah o Fiqah |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 377 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 9th |
Edition Year: | 2024 |