درود پاک کے بے شمار فضائل ہیں۔ اللہ تبارک وتعالی خود بھی اپنے محبوب ﷺ پردرود (رحمتیں) بھیجتا ہے اور اہل ایمان کو بھی نبی کریم ﷺ پر درود بھیجنے کا حکم فرمایا ہے۔ اللہ تعالی کے اس حکم پر عمل کرنے اور بے شمار فضائل حاصل کرنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ مختصر رسالہ ’’فیضان درود ‘‘ ضرور حاصل کریں۔ یہ درود پاک کے مجموعے پر بہترین رسالہ ہے ۔اس رسالہ میں درود تاج، درود تنجینا سمیت 25 مختصر درود پاک تحریر کیے گئے ہیں ۔ہر درود پاک کی خاص فضیلت بھی بیان کی گئی ہے۔ فضیلت سے متعلق روایت یا واقعہ بھی بیان کیا گیا ہے جو قاری کے دل میں اس درود پاک سے محبت پیدا کرتا ہے اوراس کو د ورد پاک پڑھنے کی طرف راغب کرتا ہے ۔ بظاہر یہ 36 صفحات پر مشتمل مختصر رسالہ ہے مگر اس رسالہ کو مطالعہ کرنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں دین و دنیا کی تمام نعمتیں حاصل کرنے کا قیمتی خزانہ موجود ہے ۔رسالے میں موجود درود پاک اللہ پاک کی خوشنودی ، رحمت ِخاص اور مغفرت تامہ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ان درود پاک کے ورد سے نبیٔ کریم ﷺ کی محبت ،قربت اور خاص نظر ِ عنایت حاصل ہوتی ہے ،اس کو مستقل ورد میں رکھنے سے نیکیوں اور درجات میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ درود پاک نہ صرف دینی فوائد کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں بلکہ دنیاوی معاملات میں بھی مفید ہیں۔اس رسالےکے ورد سے دین و دنیا کی نعمتیں حاصل ہوتی ہیں ،پریشانیاں دور ہوتی ہیں، مشکلات آسان ہوتی ہیں اور بلائیں ٹلتی ہیں ،ہر قسم کے شر سے اللہ پاک کی حفاظت حاصل ہوتی ہے ،مال، اولاد، عزت، کاروبار میں خیرو برکت،رحمت ،رب کی اعانت اور بھلائی حاصل ہوتی ہے۔اللہ پاک کی رضا وخوشنودی ، نبی کریم ﷺ کی خاص نظر ِکرم اور دنیاو آخرت کی بھلائیاں حاصل کرنے کے لیے ہر مسلمان کو اس رسالہ کا مستقل ورد کرنا چاہیے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 32 |
Dimensions (cm): | 8 x 12 |
Gender: | All |
Printing Type: | 04 Color |
Subject: | Fazail-e-Durood |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 25 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 0 |
Edition Year: | 0 |