اللہ تعالی نے مخلوق کی ہدایت کے لیے جب کسی نبی کو بھیجا تو انہیں معجزات عطا فرمائے۔ جسے وہ اپنی قوم کے سامنے اپنی نبوت کی دلیل کے طور پر پیش فرماتے۔ ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اللہ تعالی نے سب انبیاء علیہم السلام سے زیادہ معجزات عطا فرمائے۔ آپ کے بے شمار معجزات میں "واقعہ معراج" بے حد منفرد، ممتاز اور نمایاں معجزہ ہے۔ معراج کیا ہے؟ یہ ایک سفر ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم رات کے تھوڑے سے حصے میں مسجد حرام سے مسجد اقصی تشریف لے گئے۔ وہاں تمام انبیاء کی امامت فرمائی۔ پھر ساتوں آسمان، عرش و کرسی سے بھی اوپر تشریف لے گئے، لامکاں میں اللہ تبارک و تعالی کے دیدار کا شرف پایا۔ جنت و جہنم کے بہت سے مشاہدات کے بعد واپس تشریف لے آئے۔ کتاب "فیضان معراج" اسی واقعے اور سفر کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتی ہے۔ اس کتاب کے مضامین کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا حصہ واقعہ معراج پر مشتمل ہے۔ دوسرے حصے میں معراج شریف سے متعلق آیات قرآنیہ اور ان سے ماخوذ چند اہم نکات بیان کیے گئے ہیں۔ تیسرے حصے میں معراج شریف سے متعلق کچھ متفرق اور مفید معلومات دی گئی ہیں اور چوتھا حصہ ان مشاہدات کے بیان میں ہے جنہیں پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے معراج کی رات ملاحظہ فرمایا۔ کتاب کی چند نمایاں خصوصیات: 1. اس کتاب کا تمام مواد مستند اور تخریج شدہ یعنی باحوالہ ہے۔ 2. یہ کتاب مختصر ہونے کے باوجود واقعہ معراج کا مکمل احاطہ کرتی ہے اور پڑھنے والے کو کہیں بھی تشنگی کا سامنا نہیں ہوتا۔ 3. اس کتاب میں زبان بالکل سادہ اور عام فہم ہے۔ مشکل الفاظ سے گریز کیا گیا ہے۔ 4. یہ کتاب جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظمت کو دل میں راسخ کرنے میں مدد گار ہے وہیں اس کتاب کا چوتھا حصہ "مشاہدات معراج" ہمارے لیے اپنے دل میں نیکیوں کی محبت اور گناہوں سے نفرت پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ 5. اس کتاب کے آخر میں معراج شریف سے متعلق اکابرین اہل سنت کے مشہور و معروف چھ منظوم کلام پیش کیے گیے ہیں۔ جن میں اعلی حضرت امام اہل سنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا مشہور زمانہ "قصیدہ معراجیہ" بھی مکمل شامل ہے۔ اگر آپ مختصر وقت میں مکمل واقعہ معراج کو پڑھنا اور سمجھنا چاہتے ہیں اور اس واقعہ کی روشنی میں اپنی اصلاح کرنے کے خواہش مند ہیں تو 126 صفحات پر مشتمل یہ کتاب "فیضان معراج" آپ کا بہترین انتخاب ہوگی۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 134 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Mojzat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 135 |
Binding Type: | Gum |
Edition: | 3rd |
Edition Year: | 2018 |