"فیضانِ رمضان" امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی تحریر کردہ ایک جامع کتاب ہے۔ جس میں ماہِ رمضان کے احکام، فضائل، اور عملی رہنمائی کو آسان اور عام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں آپ پڑھ سکیں گے رمضان کی تعریف، رمضان المبارک کے چار نام، ، احکام روزہ، ، فیضان تراویح، رمضان میں 61 بار ختم قرآن، فیضان لیلۃ القدر، لیلۃ القدر پوشیدہ کیوں؟ اور دیگر اہم عنوانات اور معلومات۔ کتاب کی چند خصوصیات: 1۔اپنے موضوع پر جامع کتاب ہے: یہ کتاب رمضان المبارک سے متعلق مختلف موضوعات کو جامع انداز میں بیان کرتی ہے جیسے کہ روزے کے احکام، نمازِ تراویح، اعتکاف، شبِ قدر، اور زکوٰۃ۔ ہر موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ گویا یہ کتاب کسی حد تک پڑھانے والے کو اس موضوع پر لکھی گئی دوسری کتب سے بے نیاز کردیتی ہے۔ 2۔ آسان اور عام فہم زبان کا استعمال: کتاب کو آسان اردو زبان میں تحریر کیا گیا ہے، تاکہ ہر سطح کے قارئین اسے بخوبی سمجھ سکیں۔ اس میں مشکل الفاظ کے بجائے آسان اردو اور معروف انگلش الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ 3۔ روحانی تربیت: کتاب "فیضانِ رمضان" نہ صرف شرعی مسائل کی وضاحت کرتی ہے بلکہ پڑھنے والوں کی روحانی تربیت بھی کرتی ہے۔ اس میں مختلف اذکار، دعائیں، اور عبادات کے فضائل بیان کیے گئے ہیں، جو رمضان کے دوران روحانی سکون اور برکت حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ 4۔عملی رہنمائی: کتاب میں رمضان المبارک کی ساعتوں کو اپنی نجات اور بخشش کا ذریعہ بنانے کی کوشش کرنے کی ترغیب دی گئی ہے اور اس حوالے سے عملی رہنمائی بھی فراہم کی گئی ہے۔ 5۔ ہر طبقہ کے افراد کے لیے مفید: یہ کتاب ہر طبقے کے مسلمانوں کے لئے مفید ہے، چاہے وہ طالب علم ہوں، علما، یا عام مسلمان۔ ہر کوئی اس کتاب سے اپنی ضروریات کے مطابق رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 460 |
Dimensions (cm): | 24 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Fazail O Masail |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 725 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 0 |
Edition Year: | 0 |