اللہ پاک نے قرآن مجید میں یہ حکم دیا ہے کہ قرآن پاک کو ترتیل کے ساتھ پڑھو۔ اور قرآن پاک کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر مسلمان تجوید کی بنیادی معلومات حاصل کرے۔ قرآن کریم کو صحیح مخارج کے ساتھ تجوید و قراءت کے مطابق عربی لب ولہجہ میں پڑھنے کے لئے جن علوم وفنون کا حاصل کرنا ضروری ہے اُن علوم میں سے علم تجوید کو بنیادی حیثیت حاصل ہے کیونکہ اس علم کے ذریعے حروف کو اُن کے مخارج سے صفات لازمہ وصفات عارضہ کے ساتھ ادا کرنے کا طریقہ معلوم ہوتا ہے ۔ اس موضوع پر مکتبۃ المدینہ کی شائع کر دہ کتاب ’’فیضان تجوید ‘‘ایک بہترین اور ابتدائی کتاب ہے جسے بہت آسان انداز میں لکھا گیاہے۔ یہ کتاب تجوید سے متعلق اہم معلومات اور قواعد پر مشتمل ہے جو قرآن پاک کو در ست مخارج کے ساتھ پڑھنے میں بے حد معاون ہیں۔ اس کتاب میں تجوید سے متعلق تمام اہم امور کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جیسے لحن ، مخارج اورصفات کا بیان، نون ساکن اور میم ساکن کے قواعد، حرکات، سکون اور مدات کے اصول، سکتہ، وقفہ اور امالہ کا بیان اور اس کے ساتھ ساتھ کتاب کے آخر میں قراءت عشرہ کے آئمہ کرام اور ان کے راویوں کا تعارف بھی موجود ہے۔ امام اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیه رحمة الرحمن علم تجوید سے متعلق فرماتے ہیں: تجوید قرآن اہم امور میں سے ہے اور وہ حروف کو ان کے حقوق دینا اور حرف کو اس کے مخرج اور اصل کی طرف لوٹانا ہے۔ بلاشبہ امت مسلمہ جس طرح معانی قرآن کے فہم اور حدود قرآنی کے نفاذ میں پابند ہے اسی طرح وہ قرآن کے الفاظ کی تصحیح اور انہیں اس طریقہ وصف پر ادا کرنے کی بھی پابند ہے جس طرح ان کو قراءت کے ائمہ نے ادا کیا جن کا سلسلہ ِٔ سند نبی اکرم صلى الله تعالی علیہ والہ وسلم تک متصل ہے اور علماء نے بغیر تجوید کے قرآن پڑھنے کو لحن قراردیا ہے۔ (فتاوی رضویہ ۳۱۸/۶) یہ کتاب "فیضان تجوید "درست قواعدو مخارج کے ساتھ صحیح انداز میں قرآن پاک پڑھنا سکھاتی ہے ۔اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ درس نظامی کے نصاب میں اور تجوید کورس میں بھی شامل ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 144 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Ilm-Ul-Tajveed |
Shoba: | Madarsa Tul Madina |
Item Weight (Grams): | 159 |
Binding Type: | Gum |
Edition: | 8th |
Edition Year: | 2022 |