امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مشہور زمانہ تالیف فیضان سنت کی پہلی اور دوسری جلد کے بعد پیش خدمت ہے تیسری جلد کے دو حصے بنام " گفتگو کے آداب" اور "فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت "۔ یہ کتاب کل 160 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں سے پہلا حصہ " گفتگو کے آداب " 39 صفحات جبکہ دوسراحصہ فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت "105 صفحات بقیہ فہرست و دیگر پر مشتمل ہے۔ کتاب کے پہلے حصے'' گفتگو کے آداب " میں ابتداء میں نبی کریم ﷺ کے انداز ِگفتگو پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ بعد ازاں زبان کے باعث ہونے والے گناہوں اور بے احتیاطوں کا ذکر ہے۔ مزید مذاق میں جھوٹ بولنے اور بالخصوص پیشہ ورانہ کا میڈی کرنے والوں کے لیے خاص مدنی پھولوں کا بیان ہے۔ فحش گوئی کی مذمت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ آخر میں بولنے سے متعلق 50 نصیحت بھری باتیں اور عربی و اُردو میں خاص زبان کے متعلق نہایت ہی دلچسپ 29 محاورے ذکر کیے گئے ہیں۔ کتاب کا دوسراحصہ فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت " پر مشتمل ہے اس حصے میں درج ذیل مضامین کا احاطہ کیا گیا ہے : (1) فضول بات کسے کہتے ہیں ، (2) بات چیت کے جائزے کا طریقہ ، (3) زبان کی حفاظت اور خاموشی کے فوائد ، (4) زبان کی آفات، (5) فرشتوں کا تمام باتوں کو لکھنا، (6) فضول باتوں کا حساب کتاب (7) بات کرنے کا دینی و دنیاوی فائدہ اور اس کے علاوہ بہت کچھ ۔ نیز آخر میں فضول باتوں سے بچنے کے بارے میں 25 اصلاحی واقعات بھی بیان کیے گئے ہیں۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں لوگ گھنٹوں واٹس ایپ اور فیس بک پر فضول بحث و مباحثہ کرتے رہتے ہیں، ایسے میں ہر عام و خاص کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 160 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Islah O Adab |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 356 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 2nd |
Edition Year: | 2022 |