یہ ایک جامع اور مختصر کتاب ہے جو حج اور عمرے کے فرائض، واجبات، سنتیں اور مستحبات کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس کتاب کو عام مسلمانوں کے لیے اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اسے پڑھنے والا آسانی کے ساتھ حج و عمرہ جیسی عظیم عبادات کو شرعی طریقے کے مطابق ادا کر سکے۔ اس کتاب میں حج اور عمرے کی نیت سے لے کرآخر تک کے تمام مراحل کو بیان کیا گیا ہے۔ جن میں نیت، احرام، طواف، سعی، حلق یا تقصیر، اسی طرح حج کی اقسام، وقوف عرفات، یومِ عرفہ، مزدلفہ، رمی جمار، قربانی، اور طوافِ زیارت کے متعلق رہنمائی شامل ہے۔ اس کتاب میں ان تمام مراحل کے دوران پڑھی جانے والی دعاؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ زائرین کو ہر مرحلے کی دعاؤں کا علم ہو اور وہ عبادات کو احسن طریقے سے ادا کر سکیں۔ دعاؤں کے عربی الفاظ کے ساتھ ساتھ اردو ترجمہ بھی دیا گیا ہے، تاکہ دعا میں دلی کیفیات شامل رہیں اور جو لوگ عربی دعائیں نہیں پڑھ سکتے وہ بھی برکتوں سے محروم نہ رہیں۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں حج اور عمرے کے دوران پیش آنے والے عام مسائل اور ان کے شرعی حل بھی بیان کیے گئے ہیں، جو کہ حاجیوں اورعمرہ کرنے والوں کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ اس کتاب کے ذریعے حج و عمرے جیسی عظیم عبادات میں شرعی غلطیوں سے بچنا ممکن ہے۔ یہ کتاب نہ صرف زائرین کے لیے بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو حج اور عمرے کے بارے میں علم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کتاب کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں بیان کردہ معلومات جامع، مختصر اور آسان فہم ہیں، جو کہ ہر سطح کے افراد کے لیے مفید ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 48 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Hajj o Umrah ka Tariqa |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 45 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 2nd |
Edition Year: | 2023 |