علم العقائد ایک اہم علم ہےجس میں یہ بیان ہوتا ہے کہ ذات و صفاتِ باری تعالیٰ کے بارے میں مسلمانوں کو کیا عقیدہ رکھنا چاہئے؟ انبیاءِ کرام علیہم السلام ، حضراتِ صحابہ اور اولیاء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے متعلق کیا عقیدہ ہونا چاہئے؟ قیامت و احوالِ قیامت کیا ہیں، جنّت و دوزخ کسے کہتے ہیں ، کن کن چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے اور کن چیزوں کا انکار آدمی کو کفر و گمراہی کے عمیق گھڑے میں پھینک دیتا ہے اور کون سے ایسے افعال ہیں جن کے کرنے سے آدمی دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ کتاب "اسلام کے بنیادی عقیدے" جو کہ 122صفحات پر مشتمل ہے، ان تمام موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بے حد مختصر ہونےکے باوجود اپنے موضوع پر جامع کتاب ہے۔ مزید یہ کہ اس کتاب میں مختصرا ًارکانِ اسلام پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ آخری ابواب میں اسلامی احکامات و تعلیمات سے متعلق مختلف سوالات قائم کرکے ان کے عام فہم انداز میں جوابات دئیے گئے ہیں اور اس ضمن میں جابجا قرآنی آیات اور احادیث نبوی بھی نقل کی گئی ہیں۔ اس سے قبل یہ کتاب مکتبۃ المدینہ سے انگریزی میں welcome to Islam کے نام سے بھی شائع ہو چکی ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 122 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Bunyadi malomat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 108 |
Binding Type: | Gum |
Edition: | 3rd |
Edition Year: | 2023 |