یہ کتاب "جنتی زیور" اسلامی بہنوں کو اسلامی عقائد ومسائل سے روشناس کروانے کے لیے شیخ الحدیث علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی علیہ الرحمہ نے ترتیب دی ہے جسے "المدینۃ العلمیہ" نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق شائع کیا ہے ۔اس کتاب میں زندگی کے تمام ہی شعبہ جات کا بہت ہی خوبصورتی سے احاطہ کیا گیا ہے اور ہر شعبہ جات سے متعلق وہ تمام اہم مسائل مذکورہیں جو موجودہ زمانہ کے لحاظ سے خواتین کے لیے بہت ضروری ہیں۔ کتاب کو درج ذیل Chapters میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 1 - معاملات : اس میں عورت کیا ہے، نکاح، میاں بیوی کے آپس میں حقوق ، ماں باپ کے حقوق، رشتہ داروں کے حقوق، پڑوسیوں کے حقوق، انسانی حقوق اور جانوروں کے حقوق سے متعلق احکامات موجود ہیں۔ 2- اخلاقیات: اس میں غصہ ، حسد، لالچ، تکبر، گھمنڈ، چغلی، غیبت، بہتان، جھوٹ ، عیب جوئی، گالی گلوچ، ناشکری ریاکاری ، علم، قناعت، گناہوں کا بیان اور عبادتوں کے فوائد موجود ہیں۔ 3- رسومات: اس میں مسلمانوں کی رسمیں، بُری رسمیں، تہوار، محرم کی رسومات، وغیرہ ذکر کی گئی ہیں۔ 4- ایمانیات:اس میں 6 کلمے، ایمانِ مفصل و مجمل، عقیدہ توحید، انبیاء، فرشتوں، جنوں، آسمانی کتابیں،تقدیر، برزخ، قیامت کفر، ولایت، پیری مریدی کا بیان موجود ہے۔ 5 - عبادات: اس میں نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، اور ان کے مسائل و احکام موجود ہیں۔ 6- اسلامیات: اس میں کھانے، پینے، سلام، لباس، بات چیت کے آداب، ایصال ثواب و فاتحہ کے بارے میں احکامات موجود ہیں۔ 7- تذکرہ صالحات: اس chapter میں امہات المؤمنین، بنات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور بہت سی صحابیات کا ذکر خیر موجود ہے۔ 8- متفرق ہدایات: اس عنوان کے تحت دستکاری اور پیشوں کا بیان، آداب سفر، زمانہ حمل کی احتیاط و تدابیر موجود ہیں۔ 9- عملیات: یہ بہت اہم باب ہے جس میں روحانی امراض ، جادو آسیب، نظر بد، اور سورتوں کے خواص موجود ہیں۔ آخر میں نعتیں، شجرہ قادریہ اور مناجات بھی موجود ہیں۔ الغرض ہر عنوان کے تحت ضروری ہدایات اور مسائل کا کافی حد تک ذخیرہ موجود ہے اس لئے یہ کتاب ہر گھر اور ہر عورت کی ضرورت ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 676 |
Dimensions (cm): | 22 x 14 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Fiqh |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 651 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 16th |
Edition Year: | 2022 |