قرآن پاک اللہ پاک کی آخری کتاب ہے۔اس کتاب کے نزول کا مقصد اس سے ہدایت حاصل کرنا اور اللہ تعالی کے دیے گئے احکامات پر عمل کرنا ہے۔ اور یہ تب ہی ممکن ہے جب اس کتاب یعنی قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھا جائے۔ قرآن پاک کو سمجھنے کے لیے اردو میں توبہت سے ترجمہ موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ مشہور و معروف اور ہر لحاظ سے عمدہ ترجمہ اعلی حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا ترجمہ'' کنز الایمان'' ہے۔ لیکن اُردو زبان کے علاوہ دیگر زبانوں میں تراجم قرآن آسانی سے دستیاب نہیں ہیں۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر مکتبۃ المدینہ نے اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے ترجمہ ٔقرآن یعنی کنز الایمان کو انگریزی زبان میں شائع کیا ہے۔ اور اس کا انگریزی ترجمہ مفتی عبد النبی حمیدی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے کیا ہے۔ اس انگریزی ترجمہ قرآن کی درج ذیل خصوصیات ہیں: قرآن پاک کی اس English translation کو International Standard کے مطابق شائع کیا گیا ہے۔ قرآن پاک کی آیات کا ترجمہ ہر ہر آیات کے سامنے boxes کی صورت میں لکھا گیا ہے تا کہ سمجھنے میں آسانی ہو۔ بہت زیادہ مشکل الفاظ کے بجائے انگلش کے آسان الفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ترجمہ کرتے ہوئے وہ Phrases استعمال کیے گئے ہیں جو انگریزی بول چال میں commonly استعمال ہوتے ہیں۔ اعلی حضرت کا ترجمہ قرآن کنز الایمان مکمل لفظ بہ لفظ ترجمہ نہیں ہے بلکہ conceptual ترجمہ ہے لہذا اس کیTranslation میں بھی اس بات کا خیال رکھا گیا ہے۔ ضرورت کے تحت ترجمے کے ساتھ بریکٹ میں وضاحتی یعنی explanatory notes بھی لگائے گئے ہیں۔ اس English translation کوعلمائے کرام کے ساتھ ساتھ ان تعلیم یافتہ افراد سے بھی Proof read کروایا گیا ہے جن کی mother tongue انگریزی ہےتا کہ کسی بھی قسم کی کمی کوتاہی نہ رہے۔ انگلش جاننے والے یا وہ افراد جو اُردو اچھی طرح نہیں پڑھ سکتے ہیں ان کے لیے یہ ترجمہ قرآن بے حد فائدہ مند ہے اور English speaking countries میں تو یہ ہر گھر کی ضرورت ہے۔ اس قرآن پاک کو آپ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی برانچ سے حاصل کر سکتے ہیں اور آن لائن آرڈر کے ذریعے دنیا بھر میں گھر بیٹھے بھی بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
Language: | Arabic/English |
Book Pages: | 1300 |
Dimensions (cm): | 25 x 19 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Kanzul Eman |
Shoba: | Majlis-e-Tarajim |
Item Weight (Grams): | 1950 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 2nd |
Edition Year: | 2022 |