طہارت کے ضروری و بنیادی مسائل کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔یہ رسالہ مختلف چیزوں کی طہارت کے احکام پر مشتمل امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی ایک اہم تصنیف ہے۔ یہ رسالہ خصوصا کپڑوں کو پاک کرنے کے حوالے سے مکمل رہنمائی کرتی ہے۔اس کےعلاوہ دیوار، زمین، درخت اور کارپیٹ وغیرہ پاک کرنے کا طریقہ بھی بیان کرتی ہے۔ جانوروں کی سوکھی ہڈیوں اور بارِش کے پانی کے اَحکام کے علاوہ کافروں کے استعمال شُدہ سُوئیٹر وغیرہ استعمال کرنے کے کا حکم بھی اس رسالہ میں موجود ہے ۔پاک اور ناپاک کپڑے ساتھ دھونے جیسے اہم مسائل کو بھی اس رسالہ میں زیرِ بحث لایا گیا ہے۔ اس رسالے کا بنیادی مقصد اسلامی تعلیمات کی روشنی میں طہارت کے اصولوں کو عام فہم انداز میں بیان کرنا ہے۔ یہ رسالہ اپنے آسان اور سادہ اسلوب کی وجہ سے ہر سطح کے فرد کے لیے طہارت کے ضروری احکام و مسائل سیکھنے کے حوالے سے بے حد مفید ہے۔ اس رسالے کے ذریعے طہارت سے متعلق بہت سی اغلاط، غلط فہمیوں اور کوتاہیوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔ یہ رسالہ ہر مسلمان کے لیے نہایت مفید ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو طہارت کے مسائل میں الجھن کا شکار ہیں۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 40 |
Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Fiqh |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 22 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 8th |
Edition Year: | 2023 |