کہا جاتا ہے کہ علم نحو کی کلام میں وہی اہمیت ہے جو نمک کی کھانے میں۔ ’’ خلاصۃ النحو ‘‘ علم نحو کے بنیاد ی قواعد پر مشتمل ایک آسان اور ابتدائی کتاب ہے ۔اس کتاب کے دو حصے ہیں اور یہ جامعۃ المدینہ کے نصاب کا حصہ ہے۔ کتاب خلاصة النحو (حصہ اول و دوم ) بہتّر (72) دروس پرمشتمل ہے ،جن میں چار سو (400) سے زائد نحو کی اصطلاحات، قواعد وفوائد اور تنبیہات ہیں۔ اس کتاب میں ابتدائی طلبا کی ذہنی سطح کومد نظر رکھتے ہوئے اسباق ترتیب دیے گئے ہیں اور حلِ عبارت کے لیے صرف ضروری قواعد وفوائد پر اکتفاء کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں: 1. کتاب کے شروع میں ایک مقدمہ ہے جس میں اساتذہ کے لئے علم الاعراب سے متعلق ضروری اور مفید معلومات دی گئی ہے۔ 2. کتاب کے مشمولات معتمد کتبِ نحویہ سے ماخوذ ہیں جن کی فہرست کتاب کے آخر میں درج ہے۔ 3. تلفظ کی غلطی سے بچنے کے لیےالفاظ پر حرکات و سکنات کا التزام کیا گیا ہے۔ 4. قواعد وفوائد نمبرنگ کی صورت میں بیان کیے گئے ہیں تا کہ ان کو یاد کرنا آسان ہو۔ 5. ہر سبق کے آخر میں تین طرح کی تمارین (مشق) دی گئی ہیں ۔جس کا مقصد درس میں مذکور قواعد وفوائد اور مفاہیم کوطلبہ کے ذہنوں میں راسخ کرنا ہے۔ 6. کتاب کی امثلہ و تمارین میں بجائےضرب وقتل زید وبکر کے زیادہ تر جمل علم و حکم کو ترجیح دی گئی ہے ۔ 7. توضیح مسائل،تکمیل قواعد اور تکثیرِ فوائد کی خاطر چیدہ چیدہ مقامات پر مفید اور اہم حواشی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو کتاب کے آخر میں ملحق ہیں ۔ عربی زبان سے شغف رکھنے والے اور عربی زبان سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اس کتاب کو ضرور حاصل کریں۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 215 |
Dimensions (cm): | 22.5 x 14 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Ilm un Nahav |
Shoba: | Jamia Tul Madinah |
Item Weight (Grams): | 285 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 5th |
Edition Year: | 2023 |