امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی تالیف کردہ کتاب "کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب" آسان اندازو زبان میں لکھی گئی ہے ۔ اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کو کرنا چاہئے تا کہ کفریہ کلمات سے آگاہی ہو اور ایمان کی حفاظت ہو سکے کیونکہ ایک مسلمان کے لیے سب سے اہم اور عزیز اس کا ایمان ہے اور سب سے زیادہ اسی کی حفاظت کی ضرورت ہے۔ ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ یہ ہے کہ جو چیزیں ایمانیات میں داخل ہیں اور جن چیزوں سے ایمان پر اثر پڑتا ہے ان کا علم حاصل کیا جائے تاکہ ان چیزوں سے بچا جا سکے۔ یہ کتاب "کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب" 41 ابواب اور 675 صفحات پر سوال جواب پر مشتمل ہے۔ جس میں بعض تنقیدی سوالات کا انتہائی آسان طریقے سے جواب دیا گیا ہے۔ یہ کتاب قرآن وحدیث، اقوال بزرگان دین اور نصیحت آموز حکایات کا دلچسپ مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں ایمان و کفر کے اہم مسائل کے ساتھ ساتھ عام بول چال کے کفریہ جملے ، کفریہ افعال اور گانوں کے کفریہ اشعار کی بھی نشاہدہی ہے اور کئی مقامات پر کفریہ جملوں کی وجہ بھی بیان کی گئی ہےاور اس ضمن میں فتاوی جات بھی ذکر کئے گئےہیں۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ مستند اور معتمد مواد پر مشتمل ہے ۔ یہ عوام وخواص سمیت علمائے کرام، مفتیان عظام اور مدرسین وغیرہ سب کے لیے بے حد مفید ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 692 |
Dimensions (cm): | 14 x 21.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Aqaid |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 700 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 20th |
Edition Year: | 2022 |