’’اصول الشاشی ‘‘اصول فقہ کے موضوع پر لکھی گئی کتاب ہے ۔یہ کتاب عربی زبان میں ہے اور درس نظامی کے نصاب میں شامل ہے۔اس کتاب کے مؤلف ابو على الشاشى احمد بن محمد بن اسحاق نظام الدين الفقيہ حنفى ہیں ۔ آپ امام ابو الحسن كرخى رحمۃ اللہ تعالی علیہ كے شاگرد ہيں۔ یہ کتاب اصول الدین کی پہچان کرواتی اور ان سے احکام کے استنباط کا طریقہ سکھاتی ہے۔ قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کسے کہتے ہیں سنت کی کتنی اقسام ہیں ؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ قرآن اور سنت کا باہمی تعلق کیا ہے؟ قرآن مجید، سنت اور حدیث میں سے کس ماخذ کو دین کا بنیادی اور کس ماخذ کو ثانوی ماخذ قرار دیا جائے؟ اگر قرآن مجید کی کسی آیت اور کسی حدیث میں بظاہر کوئی اختلاف نظر آئے یا دو احادیث میں ایک دوسرے سے بظاہر اختلاف نظر آئے تو اس اختلاف کو دور کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟قیاس اور اجماع کسے کہتے ہیں اور مسائل استنباط کرنے میں ان کی کیا حیثیت ہے ؟ان تمام باتوں کی تفصیل اس کتاب میں موجود ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد طلبہ کوان دلائل سے آ گاہی حاصل ہوجاتی ہے جن سے مجتہد نے احکام کا استنباط کیا ہے ۔یہ کتاب مفتی بننے کے سفر میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مکتبۃ المدینہ کی شائع کر دہ اصول الشاشی کی چند خصوصیات یہ ہیں: • آیات قرآنیہ اور احادیث مبارکہ کی تخریج کی گئی ہے۔ • احادیث کو بریکٹ میں لکھا گیا ہے۔ • طلبہ کی آسانی کے لیے جدید عربک فونٹ کے ساتھ رموز و اوقات کا استعمال کیاگیا ہے ۔ • کتاب کے متن کا کئی نسخوں سے تقابل کیا گیا ہے تا کہ غلطی کا امکان باقی نہ رہے۔ • بعض مشکل الفاظ اور اصطلاحات کی بین السطور وضاحت کی گئی ہے۔ متن اصول الشاشی کے ساتھ شیخ حافظ برکت اللہ لکھنوی کا تحریر کیا ہوا حاشیہ احسن الحواشی بھی شامل کیا گیا ہے۔
Language: | Arabic |
Book Pages: | 300 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Usool-E-Fiqah |
Shoba: | Jamia Tul Madinah |
Item Weight (Grams): | 680 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 4th |
Edition Year: | 2023 |