امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی تالیفات میں یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک حساس کتاب اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ اس کتاب میں مرد ، عورت ، بوڑھوں اور بچوں کے لیے ہر وہ چیز بیان ہوئی ہے جن کا چھپانا یعنی پردہ کرنا لازم ہے ۔ اس کتاب میں مسائل کو سوال و جواب کی صورت میں بیان کیا گیا ہے۔ پردے کا اجر و ثواب اور محرم اور نا محرم حضرات سے تعلق کی حد کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب سوال جواب پر مبنی ہے۔اس میں پہلے اعضائےستر کے مسائل بیان ہوئے ہیں پھر بالغ ہونے کی درست عمر کے بارے میں معلومات ہے، پھر محرم و نا محرم اور ازدواجی زندگی میں پردے کے متعلق مسائل بیان ہوئے ہیں۔ عورت کا سفر کرنے، اجتماعات میں جانے اور کسی معلم یا پیر صاحب سے ملاقات کرنے کے حوالے سے شرعی مسائل و احتیاط کی بحث بھی اس کتاب کا حصہ ہے ۔ پھر عورت اگر کسی پیشہ سے منسلک ہے تو وہاں پردے سے متعلق مسائل کا ذکر کیا گیا ہے نیز قبرستان و مزارات پہ حاضری اور سودا سامان لینے کے حوالے سے بھی مسائل شامل ہیں۔ سیکھنے اور سمجھنے کے عمل کو آسان بنانے کےلیے حکایات و واقعات بھی شامل کئے گئے ہیں اور آخر میں عشق مجازی اور نکاح کے مسائل بھی بیان ہوئے ہیں ۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ کتاب مسائل متفرقہ اور انسانی زندگی میں درپیش معاملات میں رہنمائی کے لئے کافی و شافی ہے اور بالخصوص ہر نوجوان مرد و عورت کی ضرورت ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 397 |
Dimensions (cm): | 21.5 x 14.2 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Parda |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 415 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 20th |
Edition Year: | 2023 |