’’ریاض الصالحین‘‘ حضرت سیّدنا امام مُحْیُ الدِّین یَحیٰی بن شَرَف نَوَوِی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی مشہور و معروف کتاب ہے۔ یہ کتاب آپ کی ایسی عظیم الشان تالیف ہے کہ کئی صدیوں سے یہ مجموعہ حدیث امت مسلمہ میں مقبول ہے ۔ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ درس نظامی کے نصاب کا حصہ ہے ۔اس کتاب کی اسی اہمیت کی وجہ سےاس کی کئی شروحات لکھی گئی ہیں اور اردو زبان سمیت دیگر زبانوں میں اس کے متعدد تراجم بھی کیے گئے ہیں۔ ویسے تو یہ ضخیم کتاب ہے جو 372 ابواب اور 1896 احادیث پر مشتمل ہے۔ لیکن چونکہ یہ کتاب درس نظامی کے نصاب کے لیے تیار کی گئی ہے لہذا اس میں سات مخصوص ابواب ہی شامل کیے گئے ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں: کتاب الادب، کتاب آداب الطعام، کتاب اللباس، کتاب آداب النوم، کتاب السلام، کتاب عیادت المریض اور کتاب آداب سفر۔ طلبہ کی آسانی کے لیے منہاج العارفین نامی حاشیہ بھی تحریر کیا گیا ہے جس میں اعراب اور مشکل مقامات کی آسان تشریح و توضیح کی گئی ہے۔ طلبہ کی دل چسپی اور سمجھنے میں آسانی کے لیے قرآن کریم کی آیات اور احادیث مبارکہ کے لیے الگ الگ قوسین استعمال کیے گیے ہیں نیز ابواب الکتاب کی احادیث کو سرخ رنگ سے تحریر کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ دعوتِ اسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ ''کے شعبہ ’’فیضانِ حدیث ‘‘نے بھی اس کے اردو ترجمہ اور شرح پر کام کیا ہے،جس کی کئی جلدیں "فیضانِ ریاضُ الصالحین" کے نام سے شائع ہو کر سامنے آ چکی ہیں اور کچھ پر کام جاری و ساری ہے ۔
Language: | Arabic |
Book Pages: | 108 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Tasawwuf |
Shoba: | Jamia Tul Madinah |
Item Weight (Grams): | 355 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 10th |
Edition Year: | 2023 |