’’ صحابیات وصالحات کے اعلی اوصاف ‘‘ ہماری بزرگ خواتین (صحابیات و صالحات) کی سیرت پر مشتمل کتاب ہے ۔ المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے شعبہ ”فیضانِ صحابیات و صالحات“ کے تحت اسلامی بہنوں کے فائدے کے پیشِ نظر صحابیات و صالحات کی سیرت کے نمایاں پہلو ؤں کو اُجاگر کرنے کے لئے سلسلہ وار رسائل کا آغاز کیا گیا ، زیرِ نظر کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس کتاب میں شائع شدہ 9 رسائل کو ضروری ترمیم کے بعد یکجا کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں ہماری بزرگ خواتین کے اخلاص و للّٰہیت، تقویٰ و طہارت، عبادت و ریاضت، بہادری و شجاعت،استقلال و ہمت،ایمانی قوت،رسول اللہ سے عقیدت و محبت،جذبہ جانثاری، راہِ حق میں قربانی،دینی مصائب پر صبر ، اسلام کی خاطر سرفروشی اور رضائے الٰہی وغیرہ جیسےاوصاف پر مبنی ایسے انوکھے،حیرت انگیز اور قابلِ فخر واقعات ہیں جو راہِ عمل میں مسلمان خواتین کے لئے چراغ کی مانند ہیں ۔ اس کتاب میں متفرق اسلامی شعار اور اعلیٰ اوصاف و اخلاق کو صحابیات و صالحات کی سیرت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے مثلاً پردہ نشینی،عشقِ رسول،شانِ رسالت میں اشعار کی صورت میں نذرانہ عقیدت ،حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی صحابیات کو کی گئی نصیحتیں اور صحابیات کی اپنے اعزاو اقربا کو کی گئی نصیحتیں،صحابیات کے ذوقِ علم ،شوقِ عبادت،راہِ دین میں مظالم پر ثابت قدمی،انفاق فی سبیل اللہ اور صبر و تحمل وغیرہ ۔ یہ کتاب درس نظامی کے نصاب کا بھی حصہ ہےاور تمام ہی اسلامی بہنوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ہر اسلامی بہن کو اس کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 436 |
Dimensions (cm): | 22 x 14 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Seerat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 445 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 3rd |
Edition Year: | 2023 |