یہ کتاب حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان، عظمت اور آپ کی سیرتِ طیبہ پر مشتمل امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے بارہ بیانات کا مجموعہ ہے۔ ان بیانات میں حضور اکرم ﷺ کے مختلف فضائل، معجزات اور آپ ﷺ کی زندگی کے اہم پہلوؤں کو قرآن و حدیث کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔بیانات کے موضوعات درج ذیل ہیں: والدین مصطفی، محبت رسول ، اختیارات مصطفی ، اخلاق مصطفی، صورت مصطفی ، حسن و جمال مصطفی ، سرکار ﷺ کا دیدار اور پیارے آقا ﷺ کا بچپن وغیرہ۔ خصوصیات: • یہ کتاب پڑھنے والے کے دل میں عشق رسول کو بڑھاتی ہے۔ • اس کتاب کے ذریعے سیرت النبی ﷺ سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ • اس کی زبان عام فہم ہے لہذا ہر سطح کا قاری اس سے استفادہ کرسکتا ہے۔ • کتاب میں جگہ جگہ قرآنی آیات اور احادیث پیش کی گئی ہیں اور ہر بات مکمل حوالے کے ساتھ بیان کی گئی ہے۔ • یہ کتاب مبلغین کے لیے اور بیانات کرنے والے آئمہ حضرات و خطباء کے لیے بہت کارآمد ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 159 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Seerat-e-Mustafa |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 165 |
Binding Type: | Gum |
Edition: | 3rd |
Edition Year: | 2021 |