علوم عربیہ میں نحو کا مقام ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ کتاب "شرح الجامی " کا علم نحو میں ایک ممتاز اور نمایاں مقام ہے۔اور یہ عرصہ دراز سے درس نظامی کے نصاب میں داخل ہے۔جس طرح ابن حاجب کی کافیہ کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہے بالکل اسی طرح جامی کو بھی غیر معمولی پذیرائی ملی اور اسکی کئی شروح و حواشی لکھے گئے۔ اور اس سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ المدینۃ العلمیہ نے بھی اس پر ایک حاشیہ لکھا ہے اور مکتبۃ المدینہ نے اس کتاب کو "شرح الجامی مع حاشیۃ الفرح النامی" کے نام سے شائع کیا۔ اِس کتاب کی چندخصوصیات: • متن اور شرح پر ایک جامع حاشیہ کا اہتمام • حاشیہ کو جامی کی مختلف معتبرشروحات سے ماخوذکرنے کا اہتمام • آیاتِ قرآنیہ کے حوالہ جات ذِکرکرنے کا اہتمام • کتاب کے شروع میں علم نحو کی اہمیت پر اقوال سلف کا بیان • توضیح وحل عبارت کیلئے متن جامی پر بین السطورلگانے کا اہتمام • تمام آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ﴿﴾ میں ذِکرکرنے کا اہتمام • احادیث وآثار کو چھوٹے ہلالین (( )) میں ذِکر کرنے کا اہتمام • متن،شرح اور حواشی میں آیات قرآنیہ واحادیث مبارکہ کی مکمل تخریج کا اہتمام • متن اور شرح کا متعدد نسخوں سے تقابل • شرح میں متن کے الفاظ کو سرخ رنگ سے ممتاز کرنے کا اہتمام • عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدیدعربی کمپوزنگ وفارمیشن ۹عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام • دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام • پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں تفصیلی فہرست(Detailed Index) • کتاب کے آخر میں متن وشرح میں وارد احادیث وآثارکی فہرست • اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
Language: | Arabic |
Book Pages: | 420 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Ilm-ul-Nahav |
Shoba: | Jamia Tul Madinah |
Item Weight (Grams): | 665 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 8th |
Edition Year: | 2024 |