’’صراط الجنان فی تفسیر القرآن‘‘ اردو میں لکھی گئی قرآن پاک کی آسان تفسیر ہے ۔ یہ تفسیر شیخ الحدیث و التفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی ابو صالح محمدقاسم عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے سالہا سال کے مطالعہ اور انتھک محنت و کوشش کا نتیجہ ہے۔ ابتدائے کتاب میں’’کچھ صراط الجنان کے بارے میں ‘‘کےعنوان تحت امیراہلسنّت،بانی دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قیمتی تاثرات ہیں پھر تین ابواب پر مشتمل مقدمے میں قرآن مجید اور اُس کی تفسیر سے متعلق اہم باتیں مذکورہیں،جس کے آخر میں ”صراط الجنان“پر کیے گئے کام اور اس کی 11خصوصیات درج کی گئیں ہیں ۔یہ تفسیر دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ ہر جلد میں تین سپاروں کی تفسیر بیان کی گئی ہے۔ اس تفسیر کی خصوصیات کا خلاصہ یہ ہے کہ ہر آیت مبارکہ کے تحت دو ترجمے دئے گئے ہیں ،ایک اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا شہرۂ آفاق بےمثل ترجمہ“ کنزالایمان” اوردوسرااِسی ترجمہ کا آسان ورژن “کنزالعرفان” ۔ اس تفسیر میں قدیم وجدید دونوں طرح کی تفاسیر سے اہم باتوں کو شامل کیا گیاہے۔تفسیرطویل اور جامع ہے ۔ جہاں احکام ومسائل کا بیان ہے اُس مقام پر ضروری شرعی مسائل آسان انداز میں تحریرکیے گئے ہیں۔ حسب موقع اعمال کی اصلاح اور معاشرتی برائیوں سے متعلق مفید مضامین شامل کیے گئے ہیں ۔ اسلامی حُسن معاشرت پر کثیر اصلاحی موادبھی شامل کیا گیا ہے ۔ مختلف مقامات پر عقائداہلسنّت اور معمولاتِ اہلسنّت کی دلائل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے اورسب سے خاص بات یہ کہ آیات کے شان نزول کو بہت اہتمام سے اور سیرت نبوی کو خصوصیت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ قرآنی واقعات کو بہت خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ الغرض یہ تفسیر کئی خوبیوں سے آراستہ ہے۔ قرآنی مضامین کو درست انداز اور آسانی سے سمجھنے کے لیے اس تفسیر کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | N/A |
Dimensions (cm): | 26.5 x 35 x 20 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Sirat-Ul-Jinan |
Shoba: | Al Madinah-tul-Ilmiya |
Item Weight (Grams): | 11000 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 0 |
Edition Year: | 0 |