’’ صبح بہاراں ‘‘نبی کریم ﷺ کی ولادت کے موضوع پر ایک دلچسپ اور مختصر رسالہ ہے ۔اس رسالہ میں آپ ﷺ کی ولادت کی تاریخ، وقت اور آپ ﷺ کے اس دنیا میں تشریف لانے کے بعد کے حالات اور ولادت کی رات رونما ہونے والے ارہاصات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ نیز ولادت کی رات کی اہمیت اور جشن ولادت منانے کے ابو لہب کو جو فوائد ملے وہ بھی ذکر کئے گئے ہیں۔ اس رسالہ میں بتایا گیا ہے کہ میلاد منانے والوں سے نبی کریم ﷺ خوش ہوتے ہیں ۔بہت خوب صورت اور مدلل انداز میں قرآن و حدیث کی روشنی میں میلاد النبی ﷺ کے جائز ہونے کو ثابت کیا گیا ہے کہ آپ ﷺ کی ولادت کی خوشی میں جھنڈے لہرانا،جلوس نکالنا جائز و مستحن اور فرشتوں کے عمل سے ثابت ہے ۔ میلاد منانے سے متعلق ایک یہودی کا دلچسپ اور ایمان افروز واقعہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ نیز دعوت اسلامی کا جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کا انداز ذکر کرنے کے بعد آخر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کی 18 نیتیں اور جشن ولادت منانے کے انداز پر بھی رہنمائی کی گئی ہے۔ ماہ ربیع الاول آنے سے پہلے اس رسالہ کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے تا کہ بہتر سے بہتر اندا زمیں آقا کریم ﷺ کا میلاد منایا جا سکے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 36 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Seerat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 54 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 0 |
Edition Year: | 0 |