مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ یہ کتاب ’’تفسیر بیضاوی‘‘۔یہ تفسیر عربی زبان میں ہے اور یہ کتاب درس نظامی کے نصاب میں شامل ہے۔اس کتاب کا اصل نام"انوار التنزیل واسرار التاویل"ہے۔ یہ تفسیرِ قرآن وضاحت سے بھرپور اور قرآن پاک کے معانی ومفاہیم کو سمجھنے میں بہت اہمیت کی حامل ہے ۔اس کتاب کو امام بیضاوی کی تصانیف میں سب سے زیادہ مشہور سمجھا جاتا ہے، اس کتاب نے اپنے زمانے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ گذشتہ سات سو سال سے یہ تفسیر علمائے کرام کے زیر مطالعہ اور زیر درس چلی آرہی ہے، جو اس کتاب کی مقبولیت کی روشن دلیل ہے۔تفسیر بیضاوی حقائقِ کلام و حکمت، دقائقِ حدیث و سنت ، اسرارِ معانی و بیان ، رموزِ فلسفه و میزان ،وجوہِ قرات و تفسیرِ آیات، منقول و معقول تاویلات ، غوامضِ صرف و نحو ، مباحثِ لغات، محاسنِ نظم قرآن ، تبیینِ مقاصدِ تنزیل ، کشفِ معاني مصحف جلیل جیسے علوم و معارف کا خزینہ ہے۔اس میں امام قاضی بیضاوی علیہ الرحمۃ نے اعراب و معانی اور بیان کی بحثیں عموما تفسیر کشاف سے اخذ کی ہیں، حکمت وکلام کی بحثیں امام رازی کی تفسیر کبیر سے اور اشتقاق ولغت کی لطیف بحثیں مفردات امام راغب اصفہانی سے لی ہیں۔ نیز اپنی طرف سے عمدہ لطائف ونکات کا اضافہ بھی کیا ہے۔ جس سے کتاب کو لازوال شہرت اور مقبولیت نصیب ہوئی ہے۔تفسیر میں بعض مقامات پر صحابہ اور تابعین کی روایات کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ مکتبۃ المدینہ نے اس قرآن پاک کے پہلے پارے الم کے پہلے نصف حصے کی شائع کیا ہے ۔ مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ اس تفسیر کی چند خصوصیات یہ ہیں: • کتاب کو کمپیوٹراز کیا گیا ہے • طلباء کی آسانی کے لیے عربی حاشیہ بھی دیا گیا ہے • آیات قرآنیہ اور احادیث کو بریکٹ میں لکھا گیا ہے • احادیث کی تخریج کی گئی ہے • امام بیضاوی کے تفردات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے • حاشیہ میں کچھ مقامات پر اعلی حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے کلام سے بھی استفادہ کیا گیا ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 392 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Tafseer |
Shoba: | Jamia Tul Madinah |
Item Weight (Grams): | 652 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 6th |
Edition Year: | 2024 |