’’تفسیر تعلیم القرآن ‘‘ مفتیٔ دعوت اسلامی مفتی محمد قاسم صاحب دامت برکاتھم العالیہ کی تحریر کردہ آسان تفسیر قرآ ن ہے ۔یہ تفسیر دو جلدوں پر مشتمل ہے ۔ یہ تفسیر نہ بہت زیادہ طویل اور نہ ہی بہت زیادہ مختصر بلکہ متوسط اور جامع تفسیر ہے۔ اس کی اُردو عبارت آسان اور عام فہم ہے تاکہ کم پڑھے لکھے لوگ بھی اس سے با آسانی استفادہ کر سکیں۔اس تفسیر کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ہر ہر آیت کی الگ طور پر تفسیر بیان کی گئی ہے البتہ جہاں کوئی بات یا مضمون دو یا اس سے زیادہ آیات پر مشتمل ہے وہاں ایک ساتھ ہی تمام آیات کی تفسیر ذکر کی گئی ہے۔ اس تفسیر میں بہت زیادہ علمی اور فنی باتوں، مشکل الفاظ اور دقیق جملوں سے گریز کیا گیا ہے۔ہر سورت کے شروع میں اس کا مختصر تعارف ذکر کیا گیا ہے۔آیات کی تفسیر میں ان کا مختصر اور جامع خلاصہ ذکر کیا گیا ہے۔آیات کے شان نزول کو ابتدا میں بیان کیا گیا ہے تا کہ آیات کی تفسیر کو سمجھنا مزید آسان ہوجائے ۔ ''اہم بات'' کے عنوان سے آیت اور تفسیر سے تعلق رکھنے والی ضروری باتوں کو جداگانہ مختصر اور جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ اصل تفسیر اور ضروری باتوں میں امتیاز رہے۔ موقع محل کی مناسبت سے دیگر عنوانات بھی شامل کئے گئے ہیں۔''درس'' کے عنوان کے تحت ہدایت و نصیحت پر مشتمل مختصر اور جامع دروس بھی شامل کیے گئے ہیں۔ قرآنی مضامین کو آسانی سے سمجھنے اور اس کے مطابق اپنی دنیا وآخرت کو سنوارنے کے لیے ’’ تفسیر تعلیم قرآن‘‘ کا ضرور مطالعہ کریں۔
Language: | Arabic/Urdu |
Book Pages: | 1700 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Tafseer-e-Quran |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 2533 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 2nd |
Edition Year: | 2024 |