نعت اردو ادب کی دیگر اصنافِ سخن کے مقابلے میں سب سے زیادہ طاقتور، معظم، محترم اور پاکیزہ صنف ہے۔ اللہ تعالی نے قران کریم میں جا بجا اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف وکمالات کو بیان فرما کرمسلمانوں کو نعت گوئی کا سلیقہ وشعور بخشا ہے۔امت میں نعتیہ کلام لکھنے کا رواج نبی کریم ﷺ کے دور سے ہی موجود ہے۔ صحابہ کرام، اہل بیت اطہار، تابعین، تبع تابعین، صالحین، اولیاء، صوفیاء اور علماء نے اس پاکیزہ صنف کا استعمال کرتے ہوئے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا ہے ۔ اس کتاب'' وسائل بخشش'' میں جہاں حمد، نعت اور منقبت ہیں وہیں نعت خوانوں کی تربیت اور نعت خوانی کے شرعی احکام بھی بیان کیے گئے ہیں۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ پڑھنے والوں کی آسانی کے لیے الفاظ پر جا بجا اعراب لگائے گئے ہیں نیز کتاب کے ابتدائی صفحات پر موجود حل لغات میں مشکل الفاظ کے وہ معنی ذکر کیے گئے ہیں جو اشعار میں مراد لیے گئے ہیں۔ بعض کلاموں کا پس منظر اور بعض جگہ وضاحتی حواشی بھی ذکر کیے گئے ہیں اعلیٰ حضرت کے نعتیہ دیوان حدائق بخشش کی مناسبت سے حصول برکت کے لیے اس دیوان کا نام وسائل بخشش رکھا گیا ہے۔ حمد، نعت، اور دیگر کلام کے پڑھنے سے اللہ تبارک و تعالی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور بزرگان دین سے محبت میں مزید اِضافہ ہو تا ہےاور ان سے محبت ایمان کا تقاضہ ہے لہذا ایسی کتابیں پڑھنی چاہیے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 715 |
Dimensions (cm): | 14.5 x 11 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Naat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 356 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 11th |
Edition Year: | 2023 |