کتاب "ظاہری گناہوں کی معلومات"130 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں تقریباً 52 ظاہری گناہوں کا ذکر موجود ہے۔ جس میں کفر، شرک،نماز قضا کرنے،قرآن یاد کر کے بھول جانے،ماہ رمضان کا روزہ نہ رکھنے، فرض علوم نہ سیکھنے،جھوٹ بولنے،،جھوٹی قسم کھانے،راز فاش کرنےاور دیگر کئی ایسے گناہوں کا ذکر ہے جو آج ہمارے معاشرے میں عام ہے۔ اس کتاب کا اسلوب یہ ہے کہ اس میں پہلے گناہوں کی تعریفات بیان کی گئی ہیں اس کے بعد مثالوں کے ذریعےہر گناہ کی وضاحت مذکور ہے، پھر قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کی احکام بیان کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد گناہوں کے اسباب کا تفصیلی بیان ہے اور پھر اس گناہ سے بچنے کا طریقہ کار بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا اسلوب اتنا آسان ہے کہ ہر عام اور سادہ ذہن رکھنے والال شخص بھی اس کا آسانی سے مطالعہ کر سکتا ہے۔ گناہوں کی معلومات اس لیے ضروری ہے کہ جب بندے کو معلوم ہو گا کہ یہ کام گناہ ہے تب ہی وہ اپنا محاسبہ کرسکتا ہے کہ وہ کن گناہوں میں مبتلا ہے اورشیطان اس سے کون کون سے گناہ کروا رہا ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد گناہوں کی معلومات بھی حاصل ہوگی اور خاص طور پر وہ اسباب جو گناہوں میں مبتلا ہونے کا باعث بنتے ہیں ان کی بھی پہچان ہوگی۔ نیز اس کتاب کے ذریعے ان تمام گناہوں سے بچنے کا طریقہ بھی معلوم ہوجائے گا۔ اور گناہوں سے توبہ و استغفار کی بھی توفیق ملے گی ان شاءاللہ۔ لہذا اپنی زندگی کو نیکیوں میں گزارنے اور گناہوں سے ہر دم بچنے کےلیے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کیجیے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 130 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Tasawwuf |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 111 |
Binding Type: | Gum |
Edition: | 4th |
Edition Year: | 2023 |