"عیدین میں گلے ملنا کیسا رسالہ عیدین میں گلے ملنا کیسا اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کا تحریر کردہ عقائد کو درست کرنے والا ایک مفید رسالہ ہے۔ اس کا مقصد ان لوگوں کی اصلاح کرنا ہے جن کے نزدیک عید الفطر اور عید الاضحیٰ پر گلے ملنا بدعت ہے۔ اس رسالے کے ذریعے اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ گلے ملنا یا معانقہ کرنا صرف سفر سے آنے والوں کے لیے ہی مخصوص نہیں بلکہ دوسرے مواقع یعنی خوشی، عیدین یا عام میل جول پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں آپ نے مستند شرعی حوالوں کے ساتھ یہ ثابت کیا ہےکہ عیدین پر گلے ملنا جائز ہے۔ یہ مختصر مگر جامع رسالہ 54 صفحات پر مشتمل ہے اور ایک رنگ کی پرنٹنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 1923 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 54 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 70 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 27th |
| Edition Year: | 2013 |