یہ کتاب "دس اسلامی عقیدے" اعلی حضرت امام اہلنست امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے رسالے " الاعتقاد الاحباب فی الجمیل والمصطفٰی والال والاصحاب" )محبت کی بنیاد پر خوبصورتی، منتخب لوگوں (پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) اور اہل بیت و صحابہ کرام کے بارے میں اعتقاد( کی شرح ہے جسے دعوت اسلامی کے شعبہ المدینۃ العلمیہ کے علمائے کرام نے تحریر کیا ہے۔ یہ کتاب 218 صفحات پر مشتمل ہے۔ کتاب کا اسلوب یہ ہے کہ پہلے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے رسالے کی عبارت (متن) ہے، پھرمتن کے مشکل الفاظ کے معانی و مفاہیم کا علیحدہ طور پر ذکر ہے، اس کے بعد متن میں موجود ہر عقیدے کی تفصیلی وضاحت ہے۔ نیز کتاب کے آخر میں صفحہ نمبر 190 پر اعلیٰ حضرت کے رسالے کا مکمل متن یکجا بھی شامل کیا گیاہے۔ مسلمان ہونے کی حیثیت سے عقائد کا علم سیکھنا اور عقائد کو درست رکھنا ہمارے لئے بے حد ضروری ہے۔ ایک مسلمان کے لئے ذات و صفات باری تعالیٰ، نبی کریمﷺ اور دیگر انبیاء ومرسلین کی شان و عظمت، ملائکہ مقربین، مرنے کے بعد زندہ ہونے، جنت و دوزخ، منکر نکیر کے سوالات، حوض کوثر اور پل صراط نیز حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی افضلیت اور دیگر عقائد کا اتنا علم ہونا ضروری ہے جس سے وہ صحیح اور غلط عقیدہ میں فرق کر سکے۔ اس کتاب کی خصوصیت یہی ہے کہ اس کتاب میں ضروریات دین اور ضروریات اہلسنت سے متعلق تمام عقائد کو نہایت ہی مختصر اور جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جہاں درست عقائد بیان کیے گئے ہیں وہیں عقیدے کی اہمیت اور حفاظت سے متعلق بھی تفصیل ذکر کی گئی ہے۔ صحیح عقائد کی پہچان کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 200 |
Dimensions (cm): | 21.5 x 14 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Aqaid |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 187 |
Binding Type: | Gum |
Edition: | 5th |
Edition Year: | 2024 |