یہ کتاب اسلام کے بنیادی عقائد کے بارے میں ہے جیسا کہ نام سے ہی واضح ہے۔ اس کتاب میں اہلسنت کے بنیادی عقائد کو آسان انداز میں سوال و جواب کی صورت میں بیان کیا گیا ہے۔ ایک عام شخص کے لئے بنیادی عقائد سمجھنے میں یہ کتاب بے حد مفید ہے۔ اس کتاب کے پہلے حصے میں ضروریات دین و ضروریات اہلسنت سے متعلق عقائد بیان کیے گئے ہیں یعنی ذات و صفات باری تعالی، نبوت، قرآن، ملائکہ، معجزات، تقدیر، موت، قبر، حشر، جنت وجہنم کا تصور، کفریہ کلمات ، مرتد کے احکام، صحابہ اور اولیاء اللہ وغیرہ ۔جبکہ کتاب کا دوسرا حصہ معمولات اہلسنت پر مشتمل ہے جس میں استمداد و استعانت، توسل ، ایصال ثواب زیارت قبور، نذر و نیاز، میلاد شریف اور تقلید وغیرہ کی وضاحت کی گئی ہے ۔ اس کتاب میں عقائد کو اہلسنت کے جید و معتبر علماء کی کتب سے لے کر سہل انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ دلائل میں مشکل ابحاث کو ذکر نہیں کیا گیا۔ ایسا طالب جو عقیدے کے بنیادی مسائل پڑھنا اور سمجھنا چاہتا ہے اس کے لئے یہ کتاب بے حد مفید ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے قاری دینِ اسلام کے بنیادی عقائد اور معمولات اہلسنت جو کہ مستحسن اور باعثِ خیر و برکت ہیں ان سے بہت اچھے انداز سے آگاہ ہوجائے گا ۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 135 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Aqaid |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 161 |
Binding Type: | Gum |
Edition: | 11th |
Edition Year: | 2023 |