’’بہار شریعت ‘‘ فقہی احکامات اور مسائل پر مشتمل کتاب ہے ۔ اس کتاب کے مصنف صَدرُالشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ مُفْتی محمداَمجدعلی اَعْظَمی رَحْمَۃُ اللہِ تعالیٰ عَلَیْہ ہیں ۔یہ کتاب آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے علمی کارناموں میں سرِ فہرست اور پاک وہندکےمُسلمانوں پر آپ کابہت بڑا احسان ہے کہ اس میں آپ نے فقہ کے تمام ابواب سے متعلق مسائل اور مفتی بہ اقوال کو ایک مَقام پر جمع کردیا ہے جو اس کتاب کی بہت بڑی خصوصیت بھی ہے۔ یہ کتاب اُردو زبان میں عَقائد سے لے کر مُعاملات تک کے تمام ضَروری مَسائل کا اِحاطہ کیے ہوئے ہے۔اس میں سینکڑوں آیات اور ہزاروں احادیث موضوع کی مُناسَبَت سے دَرج ہیں ۔ بے شُمار مَسائل ایسے بھی ہیں جن کا سیکھنا ہر مسلمان پر فرضِ عَین ہے۔بہارِ شریعت کے حوالےسے صَدرُ الشَّریعہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:’’اُردو زبان میں اب تک کوئی ایسی کتاب تصنیف نہیں ہوئی، جو صحیح مَسائل پر مُشتمل ہو اور ضَروریات کے لئے کافی ہو۔‘‘یعنی بہار شریعت کے علاوہ ایسی کوئی کتاب نہیں تھی۔ بہارِ شریعت میں حتَّی الوَسْع یہ کوشش کی گئی ہے کہ عِبارَت بَہُت آسان ہو کہ سمجھنے میں دِقَّت نہ ہو اور کم علم عورَتیں اور بچے بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ اس کتاب میں عقیدہ، طہارت، نماز، روزہ، زکوۃ، حج، خرید و فروخت، سود، نکاح، طلاق، رضاعت، وکالت اور دیگر کئی چیزوں سے متعلق ضروری مسائل موجود ہیں۔لہذا یہ کتاب فقہ حنفی پر عمل کرنے والے ،اردو زبان سے تعلق رکھنے والے ہر مسلمان کی ضرورت ہے۔اس کتاب کو ہر گھر میں ہونا چاہیے اور اس کا مطالعہ روزانہ کے معمولات میں شامل ہونا چاہیے۔ یہ کتاب چھ جلدوں کے دو طرح کے سیٹ میں دستیاب ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 651 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Fiqah |
Shoba: | Islamic Research Center Dawat-e-Islami |
Item Weight (Grams): | 1170 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 14th |
Edition Year: | 2022 |