علم دین حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ایمان کی حفاظت کے لیے عقیدے کا علم، عمل کی درستی کے لیے عبادات کا علم، حرام سے بچنے اور حلال پر گامزن رہنے کے لیے معاملات کا علم حاصل کرنا ضروری ہے۔ یہ کتاب " مختصر فتاویٰ اہلسنّت " ایسی ہی ایک کتاب ہے جس میں روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے عمومی مسائل اور ضروری و بنیادی عقائد کو آسان و مختصر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ کتاب دعوت اسلامی کی مجلس "مجلس افتاء" کی پیش کش ہے۔ مختصر سوال و جواب کی صورت میں کتاب پڑھنا قدرے آسان اور عوام کے لئے زیادہ دلچسپ بھی ہوتا ہے، لہذا علم دین پھیلانے کے جذبے کے تحت مجلس افتاء نے ماہنامہ فیضان مدینہ میں شائع شدہ فتاوی کو کتابی صورت میں چھاپنے کا فیصلہ کیا، اسی کی ایک کڑی یہ کتاب '' مختصر فتاویٰ اہلسنّت" ہے۔ اس کتاب میں موجود فتاویٰ کی تعداد دو سو دو (202) ہے،اس کتاب کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ جوابات نہایت آسان اور مختصر انداز میں دئیے گئے ہیں جسے ہر سطح کا فرد بہ آسانی سمجھ سکتا ہے۔ اس کتاب کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو سمجھنا بے حد آسان ہے۔ مختصرا یہ کہ "مختصر فتاویٰ اہلسنّت" ہر گھر کی ضرورت ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 612 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Fiqah |
Shoba: | Dar-ul-Ifta Ahl-e-Sunnat |
Item Weight (Grams): | 1015 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 7th |
Edition Year: | 2022 |