’’فیضان نماز ‘‘دین اسلام کے اہم ترین رکن نماز کے موضوع پر لکھا گیا مختصر رسالہ ہے ۔اس رسالے میں نماز سے متلعق ضروری معلومات اور احکامات آسان انداز سے سکھائے گئے ہیں ۔ اس رسالے میں ابتداً نمازوں کا چارٹ بنا ہوا ہے، جس میں پنج وقتہ نمازوں کی رکعات کی تفصیل مذکور ہے ۔اس کے بعد اعراب اور ترجمے کے ساتھ ایمان مفصل ،ایمان مجمل اور شش کلمے مذکور ہیں ۔اس کے بعد آسان انداز اور وضاحت کے ساتھ وضو کا مکمل طریقہ ،وضو کے فرائض ،پھر غسل کا مکمل طریقہ، غسل کے فرائض ،تیمم کا طریقہ، تیمم کے فرائض، اذان، اذان کا جواب دینے کا طریقہ، اذان کی دعا، نماز کا مکمل طریقہ ،نماز کی شرائط، نماز کے فرائض، نماز کے واجبات، دعائے قنوت، دعائے تراویح، نماز جنازہ کا طریقہ، نماز جنازہ کے ارکان، بالغ مرد و عورت کے جنازے کی دعا ،نابالغ لڑکے کی دعا، نابالغ لڑکی کی دعا بیان کی گئی ہیں۔ اس رسالے میں نماز سے اور دیگر چیزوں سے متعلق احکام شیخ طریقت امیر اہلسنت بانیٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاری قادری دامت برکاتھم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف نماز کے احکام سے لیے گئے ہیں ۔ یہ رسالہ یوں تو ہر عمر کے افراد کے لیے کارآمد ہے لیکن بچوں کو نماز سے متعلق ضروری احکام اور کلمے وغیرہ سکھانے کے لیے خاصی مفید ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 49 |
Dimensions (cm): | 11.5 x 9 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Namaz |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 20 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 24th |
Edition Year: | 2024 |