کتاب’’نماز کاطریقہ ‘‘دین اسلام کے اہم ترین رکن نماز کے مسائل واحکام پرلکھی گئی ہے ۔ابتداءًاس کتاب میں نماز کی اہمیت وحفاظت اور نماز کے مسائل جاننا کیوں ضروری ہیں اس پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے بعد نماز کا مکمل طریقہ اور نماز سے متعلق پیش آنے والے بہت سے مسائل ذکر کیے گئے ہیں ۔نیز نماز کی شرائط ، فرائض ،واجبات اور سنتیں وغیرہ بھی بیان کی گئی ہیں۔ اس کتاب کا ایک نمایاں پہلو یہ ہےکہ اس میں نماز کے حوالے سےدور جدید کے مسائل بھی ذکر کیے گئے ہیں جیسے جینس اور پاجامہ وغیرہ پہن کرنماز پڑھنے کا حکم ،اس کے علاوہ نماز توڑنے والی اور نماز کو مکروہ کرنے والی باتیں بھی تفصیل سے مذکور ہیں۔اس کتاب میں مختلف روایات اور واقعات بھی بیان کیے گئے ہیں تا کہ اتنے اہم مسائل سیکھتے ہوئے دلچسپی برقرار رہے۔ عمومی طور پر پیش آنے والے سجدہ سہو سے متعلق مسائل کو تفصیلاً ذکر کیا گیاہے تاکہ قاری جان سکے کہ نماز میں کس غلطی سے سجدہ سہو واجب اور کس غلطی کی وجہ سے نماز دوبارہ پڑھنا ضروری ہوتا ہے۔ مسائل کو بہت وضاحت اور عمدگی سے بیان کیا گیا ہے ،انداز بیان بہت سادہ رکھا گیا ہے تاکہ قاری کو مسائل سمجھنے میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔ اپنی نماز کو بہتر بنانے کے لیے ہر مسلمان کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بے حد ضروری ہے ۔اس کتاب میں موجود مسائل کو جانے اور سمجھے بغیر ہم اپنی نماز کو بہتر اور درست نہیں کر سکتے ۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 62 |
Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Namaz |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 50 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 28th |
Edition Year: | 2024 |