دین اسلام نے ہر مسلمان مرد و عورت کے لیے حصول علم دین کو ضروری قرار دیا ہے۔علم سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ علم دل کو اندھے پن سے بچا کر نور بصیرت و ہدایت عطا کرتا ہے۔علم کے ذریعے ہی اللہ تعالی کی عبادت و فرمانبرداری ممکن ہوتی ہے۔ اسی سے تمام اخلاقی، سماجی اور دیگر امور انجام دیے جاتے ہیں۔ علم ہی کی بدولت انسان کے کردار میں نکھار، اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور اپنے فرائض کو انجام دینے کی رغبت نصیب ہوتی ہے۔ یہ کتاب "فرض علوم سیکھئے" 802 صفحات پر مشتمل علم دین کا خزانہ ہے۔جس طرح علم دین حاصل کرنا ضروری ہے ویسے ہی علم حاصل کرنے میں ترتیب کا لحاظ رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ ایک مسلمان کے لیے سب سے پہلے عقائد و نظریات،پھر عبادات، معاملات، منجیات( یعنی اچھے اخلاق)، اور مہلکات (یعنی برے اخلاق) کا بالترتیب علم حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب میں ان پانچوں علوم کی تفصیل ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ معمولات اہل سنت کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب دور جدید کے تقاضوں کو پیش نظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے۔اور ہر chapter کو سوال و جواب کی صورت میں پیش کیا گیا ہے تاکہ قارئین کو یاد کرنے میں آسانی ہو۔ بعض مقامات پر قارئین کو سمجھانے کے لیے نقشوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 817 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 19 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Farz Uloom |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 1155 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 4th |
Edition Year: | 2024 |