کتاب’’خواتین کے مخصوص مسائل ‘‘میں عورتوں سے متعلق پاکی و ناپاکی کے احکام و مسائل کو بہت آسان اور تفصیلی انداز میں بیان کیا گیا ہے۔یہ کتاب دو(2) ابواب (Chapters) اور ایک خاتمے پر مشتمل ہے ۔ پہلے باب میں حیض و نفاس اور استحاضہ سے متعلق احکامات پر آیات و احادیث ذکر کی گئی ہیں ۔ دوسرا باب چھ فصلوں پر مشتمل ہے ۔پہلی فصل میں حیض ،نفاس اور استحاضہ کے بارے میں بنیادی معلومات ہیں۔دوسری فصل میں حیض ونفاس کی مختلف صورتیں اور احکام ہیں۔تیسری فصل میں حیض ونفاس ختم ہونے کے متعلق احکام ہیں۔چوتھی فصل میں خون کے لگاتار جاری رہنے کے مسائل ہیں۔پانچویں فصل میں ایسی عور ت کے احکام بیان کیے گئے ہیں جو اپنی عادت کے ایام بھول گئی ہو۔ اور چھٹی فصل میں حیض و نفاس کے مشترکہ احکامات بیان کیے گئے ہیں جو کل آٹھ ہیں۔ خاتمے میں حیض کی عادت میں تبدیلی کو مثالوں سے واضح کیا گیا ہے ۔ خواتین کے مخصوص مسائل پر یہ کتاب مختصر ، جامع اور اپنی مثال آپ ہے ۔صرف اس ایک کتاب کے مطالعے سے خواتین اپنے اکثر ضروری مسائل سے آگاہ ہوجائیں گی۔یہ کتاب تمام خواتین کی بنیادی ضرورت ہے بالخصوص نوجوان لڑکیوں کی ۔ماؤں کو اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹیوں اور طالبات کو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کروائیں۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 178 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Farz Uloom |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 339 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 4th |
Edition Year: | 2023 |