’’ اسلام کی بنیادی باتیں( حصہ01 ) ‘‘ چھوٹی عمر کے بچوں کے لیے بنیادی اسلامی معلومات پر مشتمل منفرد کتاب ہے ۔ بنیادی طور پر یہ کتاب مدرسۃ المدینہ میں قاعدہ پڑھنے والےطلبہ کو پڑھانے کے لیے تحریر کی گئی ہے۔اس کتاب میں بچوں کو یاد کرانے کے لیے مختلف اذکار اور کلمے شامل ہیں۔ان کے علاوہ بچوں کے ذہن کے مطابق اسلام کے بنیادی عقائد جن میں اللہ تعالی ،انبیائے کرام علیہم السلام ، فر شتے ،آسمانی کتاب ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اولیائے کرام رحمہم اللہ سے متعلق ضروری باتیں شامل ہیں ۔بہت آسان طریقے سے وضو اور نماز کے حوالے سے ضروری معلومات درج کی گئی ہیں ۔بالخصوص بچوں کی دینی تربیت کے لیے دینی آداب اور معاشرے کا اچھا فرد بننے کے لیے معاشرتی آداب کو بھی اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا مقصد مدرسۃ المدینہ سے فارغ ہونے والے طلبہ وطالبات کو تعلیم قرآن کے ساتھ ساتھ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے بھی روشناس کرانا ہے تاکہ ان میں علم وعمل دونوں رنگ نظر آئیں، وہ حسن اخلاق کے پیکر ہوں ، اچھائی اور برائی کی پہچان رکھتے ہوں ، بری عادتوں سے پاک اور اچھے اوصاف کے مالک ہوں اور بڑے ہوکر ایک با کردار مسلمان بنیں اور عمر بھر اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش میں مصروف رہیں یہ کتاب مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کے ساتھ ساتھ دیگر بچوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے ۔والدین کو چاہیے اس کتاب کو خریدیں اور اس کے ذریعے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں اور ان کے علم وعمل میں بہتری لائیں ۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 60 |
Dimensions (cm): | 23.5 x 18 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 04 Color |
Subject: | Bunyadi malomat |
Shoba: | Madarsa Tul Madina |
Item Weight (Grams): | 135 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 25th |
Edition Year: | 2024 |