’’ اسلام کی بنیادی باتیں( حصہ03 ) ‘‘بچوں کے لیے بنیادی اسلامی معلومات پر مشتمل منفرد کتاب ہے ۔ بنیادی طور پر یہ کتاب مدرسۃ المدینہ میں حفظ قرآن کرنے والےطلبہ کو پڑھانے کے لیے تحریر کی گئی ہے۔ اس کتاب میں بچوں کو یاد کروانے کے لیے اسماء الحسنی (اللہ پاک کے نام) معنی کے ساتھ ذکرہیں ،بچوں میں رغبت پید اکرنے کے لیے اسماء الحسنی یادکرنے کی فضیلت ،نیز یاد کرنے کا آسان طریقہ بھی مذکور ہے۔ اس کتاب میں عقائد سے متعلق بنیادی چند ضروری اصطلاحات کی وضاحت کے علاوہ عقیدۂ توحید و رسالت کے متعلق سوال جواب اورمختصر بنیادی باتیں بھی مذکور ہیں ۔ نبیٔ کریم ﷺ،آپ کے خاندان مبارک ،ازواج مطہرات ،صحابہ کرام ،اولیائے کرام سےمتعلق ضروری اور بنیادی معلومات بھی شامل کی گئی ہیں ۔ نیز آپ ﷺ کے بے مثال حسن مبارک کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔ طہارت کے بنیادی احکام میں نجاست کی اقسام و احکام غسل و تیمم کا طریقہ وآداب بیان کیے گئے ہیں۔ نماز کے متعلق اذان، اقامت، امامت واقتدا کی شرائط ، نماز تراویح و وتر کی ادائیگی کا طریقہ اور احکام و مسائل سجدہ سہو وسجدہ ٔتلاوت کا طریقہ واحکام، نماز جمعہ کے فضائل و احکام اور خطبات جمعہ، نماز عیدین کا طریقہ اور نماز جنازہ مع تجہیز و تکفین اور تدفین وتلقین وغیرہ کے احکام و مسائل تک مذکور ہیں۔ اس کے علاوہ روزہ، زکوۃ، صدقه فطر، حج و قربانی کے متعلق سوال جواب کی صورت میں مختصر بنیادی باتیں بھی نصاب کا حصہ ہیں ۔ علم دین سیکھنے سکھانے کے فضائل ،قرآن مجید کی تلاوت کرنے وسیکھنے کے فضائل، مختلف کاموں سے پہلے اچھی اچھی نیتوں کا بیان مثلاً کھانا کھانے ، پانی و چائے پینے ،خوشبولگانے کی نیتوں کے علاوہ مختلف کاموں کی سنتیں اور آداب ،احترام مسلم میں والدین، بڑے بھائیوں ، رشتے داروں ، پڑوسیوں اور دوستوں کا احترام،نیز جھوٹ ، غیبت، چغلی حسد اور بغض و کینہ کی نحوستوں سے دور رہنے کے متعلق بنیادی باتیں بھی شامل ہیں ۔ اس کتاب کا مقصد مدرسۃ المدینہ سے فارغ ہونے والے طلبہ وطالبات کو تعلیم قرآن کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تعلیمات سے بھی روشناس کرانا ہے تاکہ ان میں علم وعمل دونوں رنگ نظر آئیں، وہ حسن اخلاق کے پیکر ہوں ، اچھائی اور برائی کی پہچان رکھتے ہوں ، بری عادتوں سے پاک اور اچھے اوصاف کے مالک ہوں اور بڑے ہوکر معاشرے کے ایسے با کردار مسلمان بنیں کہ عمر بھر اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش میں مصروف رہیں
Language: | Urdu |
Book Pages: | 352 |
Dimensions (cm): | 25 x 18 |
Gender: | All |
Printing Type: | 04 Color |
Subject: | Bunyadi malomat |
Shoba: | Madarsa Tul Madina |
Item Weight (Grams): | 630 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 4th |
Edition Year: | 2024 |
Best Book