تفسیرِجلالین وہ عظیم الشان عربی تفسیر ہےجو عرصۂ دراز سے درسِ نظامی(عالم کورس)کے نِصاب (Syllabus) میں شامل ہے۔اس تفسیر میں صحیح ترین اقوال ذِکْر کرنے کااہتمام کیا گیا ہے۔ کتاب تفسیرِ جلالین دو بزرگوں کی کاوش کانتیجہ ہے۔ جمہور (یعنی اکثر علما) کے قول کے مطابق سورۂ بَقَرَہ سے لیکر سورہ اِسْراء (یعنی سورۂ بنی اسرائیل) کے آخر تک حضرت سیِّدُنا امام جلال الدین عبدالرحمن سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ (متوفی 911ھ) نے جبکہ سورۂ کہف سےلیکر سورۂ و الناس تک بَشمول سورہ ٔفاتحہ کی تفسیرحضرت سیدنا امام جلال الدّین محمد محلی شافعی رحمۃ اللہ علیہ (متوفی864ھ) نے تحریر فرمائی ہے۔ امام محلی اور امام سیوطی کی علمی خدمات اور ان کے علمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے، تفسیرِ جلالین کی وقعت میں بے حد اضافہ ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ کتاب اسلامی علوم کے مستند اور قابلِ اعتماد ماخذوں میں شامل ہے۔اس کتاب کی یہ خصوصیت ہے کہ اس میں قرآن کی تشریح کو واضح اور سادہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس سے طلباء اور عام افراد کو قرآن کے معانی سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ • مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ اس تفسیر جلالین کی خصوصیات: • مکتبۃ المدینہ نے اس تفسیر جلالین کو جدید خطوط پر شائع کیا ہے۔ • ایک بہت مفید حاشیہ بنام "انوار الحرمین " کا اضافہ کیا گیا ہے۔ • مفسر اور محشی کا تعارف بھی دیا گیا ہے۔ • اغراضِ مفسر کو حتی الامکان بیان کیا گیا ہے۔ • احناف کے مفتی بہ اقوال کی حاشیہ میں وضاحت کی گئی ہے۔ • اعلی حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کی تحقیق کو بھی جگہ جگہ ذکر کیا گیا ہے۔ • مشکل الفاظ پر اعراب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ • رسم عثمانی کا التزام کیا گیا ہے۔ مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ تفسیر جلالین کی یہ پہلی جلد جس میں صرف پانچ سپارے ہیں۔
Language: | Arabic |
Book Pages: | 364 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Tafseer |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 710 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 0 |
Edition Year: | 0 |