یہ کتاب بنام "تفسیر سورۃ النور" جامعۃ المدینہ للبنات کے ’’ فیضانِ شریعت کورس ‘‘کے نصاب کا حصہ ہے۔ یہ کتاب قرآن پاک کے 18ویں سپارے میں موجود سورۃالنور کی تفسیر پر مشتمل ایک بہترین،جامع اور لاجواب کتاب ہے۔ سورۃالنور خاص طور پر خواتین کے لیے ایک راہنما سورت ہے۔ اسی وجہ سے اس کے ترجمہ و تفسیرکو الگ شائع کیا گیا ہے نیز اسے خواتین کے کورس کا حصہ بھی بنایا گیا ہے۔ اس کتاب کو 18 ابواب (chapters) میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس کتاب میں سورۃالنور کی آیات کا لفظی و با محاورہ ترجمہ معرفة القران سے اور اس کی تفسیر صراط الجنان سے لی گئی ہے۔ مشکل الفاظ پر اعراب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس سورت کا بنیادی موضوع بےحیائی اور فحاشی کو روکنا ہے۔ اس سورت میں پاکیزہ زندگی گزارنے کے ضروری تقاضے بیان فرمائے گئے ہیں اور ان لوگوں کے لیے سخت سزا کا ذکر ہے جو مسلمانوں میں بے حیائی عام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خواتین کے لیے پردے کے احکام کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے گھروں میں داخل ہونے کے ضروری آداب و احکام کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ مزید اس سورہ مبارکہ میں زنا کی سزا، بے حیائی کی تہمت کی سزا،لِعان کے احکام، منافقین اور سچے مومنین کے اوصاف اور بارگاہِ رسالت کے آداب بھی بیان کیے گئے ہیں۔ سورۃ النور کے بارے میں حضرت مجاہد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے مردوں کو سورۃ المائدہ اور اپنی عورتوں کو سورۃ النور سکھاؤ۔ لہذا اس حدیث کے پیش نظر ضروری ہے کہ ہر اسلامی بہن اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 136 |
Dimensions (cm): | 24 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 04 Color |
Subject: | Tafseer |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 215 |
Binding Type: | Gum |
Edition: | 9th |
Edition Year: | 2024 |