"08 دینی کام: دعوت اسلامی کے دینی کام کے لیے ایک رہنما یہ مدنی کاموں کی رہنمائی پر مشتمل رسالہ دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے خواتین (اسلامی بہنوں ) کے لیے مرتب کیا ہے۔جسے '08 دینی کام' کے عنوان سے چھاپا گیا ہے یہ رسالہ ان نیک کاموں کی طرف اشارہ کرتا ہے جنہیں خواتین اپنے روزمرہ کے شیڈول میں خلل ڈالے بغیر آسانی سے انجام دے سکتی ہیں۔ یہ سرگرمیاں مسلم خواتین کو ضروری اسلامی تعلیمات فراہم کرنے کے لیے تجویز کی گئی ہیں۔ ان کاموں میں گھر میں باقاعدہ درس، بالغ خواتین کے لیے مدرسہ کا اہتمام، ہفتہ وار اجتماع، ہفتہ وار دورہ، اسلامی کتابوں کا مطالعہ، مدنی چینل کے ذریعے مدنی مزاکرے میں شرکت، نیک اعمال (ماہانہ) اور مدنی کورسز شامل ہیں۔ سہولت کے لیے، ان کاموں کو روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں ہر تقسیم کیا گیا ہے، اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اسلام کا پیغام خواتین کے حلقوں اور گھروں میں پھیلے۔ 08 دین کام میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ہدایات اور معلومات عام خواتین کی عقل و سمجھ کے مطابق ہوں، تاکہ ان کے لیے عمل کرنا آسان ہو سکے۔ اس رسالے کی تحریر واضح اور سمجھنے میں آسان ہے۔ اور ساتھ ہی مشکل عربی الفاظ اور فقروں کی وضاحت کے لیے با محاورہ ترجمہ شامل کیا گیا ہے۔ مطالعہ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے 2 رنگوں کی پرنٹنگ استعمال کی گئی ہے۔ یہ 32 صفحات پر مشتمل رسالہ بالغ خواتین کے لیے ایک عملی رہنما ہے جو اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں نافذ کر نے اور گھروں میں اسلامی ماحول قائم کرنے میں انتہائی مددگار ہے۔"
| Available Stock: | 1433 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 32 |
| Dimensions (cm): | 21 x 14 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2024 |