N/A
"26 فرامینِ عطار: امیرِ اہلسنت کے سنہری ارشادات ”26 فرامینِ عطار“ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار رسائل میں سے ایک ہے۔ اس رسالے میں مختلف موضوعات پر امیر اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے فرمودات شائع کیے گئے ہیں، جو ان کی قلبی و روحانی پاکیزگی، بہترین اوصاف، اور عمدہ خیالات واضح کرتے ہیں۔ اس رسالے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فرامین اُردو اور انگلش، دونوں زبانوں میں شائع کیے گئے ہیں۔ مثلاً: صفحہ نمبر 1 پر موجود تحریر کا عنوان ہے، ""سب سے زیادہ محبّت"" جس کے تحت امیر اہلسنت کا یہ فرمان پیش کیا گیا ہے: ""الحمد للہ مجھے کائنات کی ہر شے سے بڑھ کر آخری نبیﷺ سے پیار ہے۔ ان شاءاللہ الکریم میرا بیڑا پار ہے۔"" اور یہی جملہ انگلش میں بھی لکھا گیا ہے یہ جملے امیرِ اہلسنت کی اپنی لکھائی میں بھی پیش کیے گئے ہیں اور پڑھنے والوں کی سہولت کے لیے انہی جملوں کو کمپیوٹرائزڈ ٹیکسٹ میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہر صفحے پر ایک مخصوص عنوان اور اس کے تحت ایک فرمانِ عطار موجود ہے۔ 26 صفحات اور متفرق عنوانات پر مشتمل رسالہ ""26 فرامینِ عطار""، امیر اہلسنت کے چاہنے والوں کے لیے خاص تحفہ ہے۔ 4 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ آن لائن آرڈر کریں یا ہماری قریبی برانچ پر تشریف لائیں۔"
| Available Stock: | 2116 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 26 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 04 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 42 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2025 |